Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

مجلس،،ماتم اور جلوس ۔۔جونپور شہر۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔حضرت محمدؐکے نواسے حضرت امام حسینؓ اور ان کے 71 ساتھیوں کی شہادت کے بعد اتوار کو پھول کی مجلس، ماتم اور جلوس نکال کر لوگوں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔شہر کے قرعہ پٹی میں عماری،ذوالجناح و علم کا جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نوحہ و ماتم کر کربلا کے شہیدوں کو یاد کیا۔
لکھنؤ سے آئے مولانا غیور عباس نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعد ان کی بہن جناب زینب ؓاور پورے کنبہ کو یزیدی حکومت نے قیدی بنا کر اونٹوں پر سوار کر شام ہوتے ہوئے مدینہ لے جایا گیا جہاں ان پر ظلم و زیادتی کی گئی۔ آج ہم سب انھیں کا غم منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مجلس کی سوزخوانی گوہر زیدی اور ان کے ہمنواں نے پڑھا۔ جلوس اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا قرعہ پٹی گاؤں پہنچا اور خان پٹی میں پہنچ کر اختتام ہوا۔جلوس میں انجمن جعفریہ متوپور اعظم گڑھ،انجمن حیدی عالم خاں،انجمن گلشن اسلام،انجمن شمشیر حیدری نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کیا۔اس موقع پر وزیر خان،ننھے خان،شہزاد خان،ریاض حسن،سونی،اسلم،سرفراز حسین سمیت عزاداری کونسل کے سرپرست فیصل حسن تبریز،اعظم زیدی،رضوان حیدر،شاہد مہدی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔