Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

جونپور۔سراج مہندی کی پریس کانفرنس۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سابق ایم ایل سی سراج مہندی نے پریس ریلیز کے ذریعے مرکز کی بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ رافیل ڈیل میں اپوزیشن کے جے پی سی کے مطالبے پر مرکزی حکومت کیوں بھاگ رہی ہے۔ یہ ڈیل یو پی اے کی حکومت کے مقابلے میں تین گنا زیا ہے جس کو آسٹریلیا کے سابق صدر بھی قبول کر رہے ہیں۔ اس مسئلے پر حکومت کی جانب سے ارون جیٹلی اور دفاعی وزیر جواب دے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں نے یو پی اے کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ یو پی اے کی حکومت کے وزیر اعظم خاموش رہتے ہیں جبکہ موجودہ وزیراعظم کے نہیں بولنے پرپوری پارلیمنٹ نہیں چلی۔ اپوزیشن کا یہی مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم جواب دیں لیکن وزیر اعظم نے ابھی تک رفایل ڈیل پر کچھ بھی جواب نہیں دیا جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ معاملہ وزیر اعظم نریندر مودی کے چہیتے کاروباریوں کو فائدہ پہچانے کیلئے کیا گیا ہے۔مسٹرمہدی نے کہا کہ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں میں تاریخ کو تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہیں جس کا سبھی پارٹیوں کو مخالفت کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت قانون کی دہائی دے کر آئی تھی کہ اکھلیش حکومت میں قانون خراب ہے جبکہ موجودہ وقت میں بی جے پی حکومت کی قانون سابقہ حکومت سے ڈیڑھ سو گنا خراب ہے۔ بھاجپا حکومت فرضی انکاؤنٹر کراکر اپوزیشن کے لوگوں کو دہشت میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ریاست کی توانائی کے نظام پر انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کی حالت بہت خراب ہے۔ گاؤں میں بجلی کی کمی کی وجہ سے کسان بہت پریشان ہیں