Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

جونپور غیر قانونی پریکٹس کر رہے ڈاکٹروں کو نوٹس۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سی ایم او کے حکم پر کمیونٹی صحت مرکز کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے کمار سنگھ نے برسٹھی میں بغیر ڈگری چلا رہے جھولا چھاپ ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کر چل رہے کلینک سے متعلق ضروری کاغذات طلب کیا ہے۔
برسٹھی سپرٹنڈنٹ نے بتایا کہ حلقہ کے مختلف بازاروں برسٹھی، میاں چک، کٹوار، نگوہ، پریت، باری گاؤں، بھنور سمیت تقریبا 70 جھولا چھاپ ڈاکٹروں کو نوٹس دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایک ہفتہ میں کلینک سے متعلق کاغذات اور جائز ڈگری نہیں دکھاتے ہیں تو ایسے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔صحت محکمہ کے لچر نظام کی وجہ سے علاقے کے بازاروں میں ڈاکٹروں اور فرضی پیتھالوجی کی تعداد کافی زیادہ ہے۔اس طرح کے ڈاکٹروں کے چنگل میں پھنس کر آئے دن مریضوں کا استحصال ہورہا ہے۔ کچھ تو ایسے کلینک بھی چلتے ہیں جنہوں نے بی اے ایم ایس کی ڈگری اور اطفال ماہرین لکھ کر مریضوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ یہی نہیں یہ لوگ اپنے یہاں باقاعدہ آئی سی یو اور اوٹی بھی چلاتے ہے۔اس سلسلے میں سی ایم او نے کہا کہ سبھی طبی سپرٹنڈنٹ کو خط جاری کر ایسے فرضی کلینک آپریٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی ایم او کی اس کاروائی سے فرضی ڈاکٹروں میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔