Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

جونپور۔بی جے پی جمہوریت کے لئیے خطرہ ہے۔سماج وادی پارٹی کی ماہانہ میٹینگ میں للئی یادو کا خطاب۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
سماجوادی پارٹی کی اسمبلی سطح کی ماہانہ میٹنگ اتوار کے روز شاہ گنج قصبہ کے روڈویز واقع ایک ہوٹل میں سابق وزیر ممبر اسمبلی شیلیندر یادو للئی کی صدارت اور اسمبلی انچارج ضلع جنرل سکریٹری حسام الدین شاہ کی موجود گی میں منعقدہوئی۔ اسمبلی صدر اکھنڈپرتاپ یادو نے پروگرام کی نظامت  کرتے ہوئے میٹنگ میں آئندہ انتخابی حکمت عملی سمیت دیگرمسائل پر تجویز پیش کی۔میٹنگ میں بوتھ اور سیکٹر سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے بوتھ کارکن کانفرنس 7 اکتوبر کو گجراج سنگھ انٹر کالج جمنیا ں میں کرائے جانے کی حکمت عملی تیار کی گئی اور کہا گیا کہ ہر بوتھ پر صدر سمیت سبھی 10 ارکان کی موجودگی لازمی ہے۔اس دوران ووٹر فہرست کے جائزہ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی شیلیندر یادو للئی نے کہا کہ بی جے پی معاشرے میں کانٹے بوتی جا رہی ہے اور وہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ یہ پارٹی معاشرے کے یکجہتی کو توڑنے اور ترقی کے مدعے سے توجہ بھٹکانے کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت کی آڑ میں ووٹوں کا پولرائزیشن کرنے کی سازش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی بی جے پی کو قومی مفاد میں روکنا ضروری ہے۔اس موقع پر منوج یادو، متھلیش یادو، عبداللہ خان، سید عروج، تربھون یادو، غیاث الدین، دیومنی یادو، وکرم جیت بند، سفیان احمد گڈو، پریم پرکاش جیسوال، افسار احمد، شری پتی یادو، رام آشیش یادو، منوج یادو سمیت دیگر عہدیداروں موجود رہے۔