Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

جونپور۔کوٹیداروں کی 5 نکاتی مانگ کو لیکر احتجاج جاری۔۔مارکیٹنگ انسپکٹر کو دیا گیا میمورینڈم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
اتر پردیش سستااناج کونسل کی قیادت میں کوٹے داروں کی جانب سے5 نکاتی مطالبات کو لیکر چل رہا مظاہرہ اتوار کے روز تیسرے روز بھی جاری رہا۔اتوار کے روز دیاشنکر نگم کی قیادت میں ایف سی آئی گودام سے گھیراؤ کیا گیا ساتھ ہی مارکیٹنگ انسپکٹر کملیش کمار کے مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔
اس موقع پر کوٹے داروں نے مطالبہ کیا کہ دیگر ریاستوں کی طرح یہاں بھی 25 ہزار روپے کا اعزازیہ یا فی 200 روپے کونٹل کمیشن دیا جائے، قومی فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 کے تحت ڈور اسٹپ تقسیم کی کو نافذ کیا جائے، محکمہ سطح سے لوڈنگ اوران لوڈنگ کی ادائیگی کرنے کے ساتھ سابقہ کے تمام بقایا جات ادائیگی فوری کی جائے۔انھوں نے کہا کہ گوداموں میں صدفیصد اناج وزن کر دیا جائے، ساتھ ہی بوری وزن بھی دلایا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ مطالبہ پورا نہ ہونے تک ان کی تحریک جاری رہے گی جو مستقبل میں اور بھی وسیع ہو گی۔اس موقع پر رام اودھ یادو، پدماکر اپادھیائے، کرشن کمار جیسوال، اشوک گپتا، سنتوش گپتا، انوج گپتا، دھیریندر گپتا، اجے ناتھ جیسوال، راجناتھ بند، راکیش مشرا، کملیش کمار سمیت سبھی کوٹیدار موجود رہے۔