Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

ہیومن رائٹ کیر کمیٹی کا اسقبالیہ پروگرام۔


جونپور اتر پردیش۔ نامہ نگار۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اقلیت و دلت طبقہ خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی جی رہا ہے۔
. . . . . .  ڈاکڑ شرف الدین اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
قصبہ شاہگنج میں ہیومن رائٹ کیر کمیٹی کی مقامی یونٹ کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کمیٹی کے نیشنل پریسیڈنٹ ڈاکٹر جیا لال جیسوار سابق سائنٹسٹ حکومت ہند اور نیشنل وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر شرف الدین اعظمی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔پروگرام کی صدارت مہمان خصوصی و کیمیٹی کے قومی صدر نے کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر نے کہا کہ آج حکومت با با صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈ کر کے لکھے ہوئے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔دلتوں۔پسماندہ طبقوں و مسلم اقلیتوں پر ظلم کئے جا رہے ہیں آئین ہند کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔ریزورویشن کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ہندو راشٹر بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم آیئن ہند کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے اور سرکار کی سر پرستی میں جو حقوق انسانی کی پامالی ہو رہی ہے اس کے خلاف ہماری تنظیم ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ہیومن رائٹ کیر کمیٹی کے نائب قومی صدر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں عام انسان محفوظ نہیں ہے اقلیت و دلت طبقہ ڈر و دہشت کے ماحول میں زندگی جی رہا ہے۔کبھی ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ کو چھیڑا جا رہا ہے تو کبھی مسلم پرسنل لا اور مسلم شریعت میں دخل اندازی کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں آئین ہند کا تحفظ ہر حال میں کرنا ہے یہ ہیومن رائٹ کمیٹی حکومت کے ہر اس اقدام کے خلاف لڑائی لڑے گی جس سے آیئن ہند پر کوئی ضرب لگنے والی ہو۔انھوں نے کارکنان سے کہا کہ حقوق انسانی کے تحفظ کی لڑائی کے لئیے ہم سب کو ہمیشہ تیار رہنا ہوگا۔
ڈاکٹر ایل پی گوتم قومی جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں اس تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ہر دبے، کچلے۔اور حقوق انسانی سے پامال لوگوں کی بلا تفریق قوم و مذہب، ذات برادری کی ہر سطح پر مدد کرنے کے لئیے وجود میں آئی ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی زیادہ سے زیادہ لوگ اس تنظیم سے جڑ کر سماج کے تیئں اپنے فرائض کو انجام دیں۔جماعت اسلامی ہند کے ضلع جونپور کے امیر جماعت  جلال الدین سرور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سبھی انسانوں کو ایک ہی جیسا اور ایک ہی طریقہ سے پیدا کیا ہے پھر سماج میں یہ بھید بھاوٰ، اونچ نیچ کیوں؟ ہمیں انسانیت کے نام پر اس کھائی کو پاٹنا ہوگا اور کسی بھی طرح سے حقوق انسانی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئیے۔ اس کے علاوہ جے بی راٹھور ۔ستی رام گوتم۔نایاب خاں ایڈو کیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر قومی صدر نے نایاب خاں ایڈو کیٹ کو تنظیم میں شامل کرتے ہوئے صوبائی قانونی صلاح کار (لیگل ایڈ وائزر)۔نامزد کیا۔
پروگرام کی نظامت صوبائی میڈیا پر بھاری جے سنگھ نے کی۔ پروگرام میں لئیق احمد پردھان۔مقصود قریشی۔سوشیلا راوٰ۔پیارے لال وشوکرما ۔سیا رام موریہ وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔