Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 29, 2018

جونپور۔۔سماج وادی پارٹی ضلع ایکزیکیٹیو ممبران کی میٹننگ و استقبال۔

جون پور اتر پردیش ( نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر شاہی اٹالا مسجد پر ہفتہ کے روز نو منتخب ضلع ایگزیکٹیو ممبران کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مکمل ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں پہنچے صوبے کے سابق کابینہ وزیر و ملہنی ایم ایل اے پارسناتھ یادو نے پوری نو منتخب ایگزیکٹیو ممبران کی گلپوشی کر استقبال کیااور مبارکباد پیش کی۔
ایگزیکٹیو ممبران کو خطاب کرتے ہوئے پارسناتھ یادو نے کہا کہ سبھی ممبران کو نئی زمہ داری بہت ہی اہم حالات میں ملی ہے۔ممبران پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی زمہ داریوں کو نبھائے،کسی بھی حالات میں پارٹی کے اعلی عہدیداران ان کے ساتھ رہیں گے۔انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ممبران پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کرنے میں لگ جائے اور سبھی کو عزت دیکر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ہاتھوں کو مضبوط نبائے۔پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے سبھی ممبران سے کارکنان کو نئی توانائی بھرنے کی اپیل کرتے ہوئے آٗئندہ انتخاب کیلئے تیار رہنے کی اپیل کی۔اس موقع پر شیام بہادر پال،سوچن رام ویشوکرما،ڈاکٹر شکیل احمد،محمد حسام الدین،راہل ترپاٹھی،اماشنکر یادو،ششیل دوبے،پونم موریہ،نظام الدین انصاری،آلوک یادو،پنکج یادو سمیت سبھی ممبران موجود رہے۔