Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 29, 2018

جونپور۔۔نوجوان نے گومتی نگر میں لگائی چھلانگ۔تلاش جاری۔

جون پور اتر پریش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کوتوالی حلقہ کے سدبھاؤنا پل سے گزشتہ دیر شام ایک نوجوان نے نامعلوم وجوہات میں گومتی ندی میں کود گیا۔نوجوان کے ندی میں کودتے ہی پل پر موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موٹرسائیکل اور آئی ڈی کے زریعے اس کی شناخت کرتے ہوئے اہل خانہ کو اطلاع دیا اور غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کرا دی ہے۔
اطلاع کے مطابق لائن بازار تھانہ حلقہ کے لکھن پور چوکیاں گاؤں رہائشی مکیش کمار چورسیا 35ولد جنگی لال شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں نوکری کرتا تھا۔دیر شام وہ اپنی موٹرسائیکل سے سدبھاؤنا پل پر پہنچا اور موبائیل،پرس و دیگر سامان کو موٹرسائیکل پررکھ کر گومتی ندی میں کود گیا۔نوجوان کی اس حرکت کو دیکھتے ہی پل پر موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور فوراً اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پرس میں ملے آئی ڈی کے بنیاد پر اس کی شناخت کرتے ہوئے اہل خانہ کو اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی آہ وبکا کرتے لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کرائی لیکن خبر لکھے جانے تک انھیں کامیابی نہیں مل سکی۔پولیس معاملے میں اہل خانہ سمیت اسپتال کے ملازمین سے ضروری پوچھ گچھ کر رہی ہے۔