Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 29, 2018

جونپور ۔۔سرجیکل اسٹرائک ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں ہفتہ کو سرجکل اسٹرائک ڈے کے موقع پر ایس ایس بی،تنظیم اور سرگرمیاں موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی اور سہکاری پی جی کالج مہراواں کے مشترکہ زیر اہتمام منعقدکیا گیا۔
سیمینار میں کومہراواں پی جی کالج کے پرنسپل میجر ڈاکٹر ستیندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ایٹم بم سے نہیں ڈرتا،وہ ڈرتا ہے تو اپنے ملک کی بڑی آبادی کے نقصان ہونے سے۔انہوں نے اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کا سات سال کا بچہ بھی یہ جانتا ہے کہ اس کی ملک کے فوج کے پاس کون کون سے ہتھیار ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہندوستان کی 70 فیصد سے زیادہ کی آبادی فوج کی تنظیم اور سرگرمیوں سے نا واقف ہے۔ انہوں نے فوج کے سیکشن یونٹ سے لے کر کمان تک کے پورے تنظیمی ڈھانچے ان کے عہدے اور لباس کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی یونیورسٹی کے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے کہا کہ آج فوج کے جوانوں کے اعتماد سے ہمیں سیکھ لینے کی ضرورت ہے۔ منفی حالات میں وہ رات کو سرحد پر حفاظت کرتے ہیں تاکہ ہم امن سے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحد پر شہید ہونے والوں میں بھی جونپور کے لوگ پیچھے نہیں ہیں جن کی شہادت کو بھی بھلا نہیں سکتے۔ اس موقع پر سابق فوجی کملیش رائے، جی این دوبے، کے کے دوبے، جتیندر بہادر یادو کو تحائف سے نوازا گیا۔ این ایس ایس کے کوآرڈنیٹر راکیش یادو نے کہا کہ ملک نے سرجکل اسٹرائک کرکے بتا دیا کہ اگر ہم بدھ، مہاویر اور گاندھی جیسے عظیم لوگوں کے مثالی امن اور عدم تشدد کے پیروکار ہے تو ہم آنکھ دکھانے والوں کو اس کی زبان میں بھی جواب دینا بھی جانتے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ، پروفیسر وندنا رائے، پروفیسر رام نرائن، پروفیسر راجیش شرما، ڈاکٹر سنتوش کمار، ڈاکٹر راج کمار سونی، ڈاکٹر نیرج سنگھ، ڈاکٹر راجبہادر یادو، ڈاکٹر روی کانت سنگھ، ڈاکٹر ایس پی تیواری، ڈاکٹر دگوجے سنگھ راٹھور، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر اودھ بہاری سنگھ، ڈاکٹر امریندر سنگھ، ڈاکٹر منیش گپتا، ڈاکٹر نرپیندر سنگھ، ڈاکٹر سنجے شریواستو وغیرہ لوگ موجود رہے۔