Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

جونپور۔بجلی کا تار ٹوٹ کر گرنے سے ایک شخص زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت) ۔
کھیتا سرا ئے قصبہ واقع درگا مندر کے نزدیک بجلی کا تار ٹوٹ کر گر جانے سے سبزی تاجر شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے طبی مرکز میں داخل کرا یا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے سبزی تاجر نے متعلقہ جی ای اور لائن مین کے خلاف تھا نہ میں تحریر دیا ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ قصبہ کے سوندھی وراڈ کا رہنے والا متھلیش سونکر32ا پنی موٹر سائیکل سے سبزی لینے کے لئے شاہ گنج منڈی جارہا تھا جیسے ہی وہ کھٹہن روڈ واقع درگا مندر کے پاس پہنچا کہ اچانک بجلی کے پول سے ٹو ٹ کر نے والے تار کی زد میں آجانے سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے طبی مرکز سوندھی میں داخل کرا یا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔متھلیش نے متعلقہ لائن مین اور جے ای کے خلاف مقامی تھا نہ میں تحریر دی ہے۔