Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

جونپور۔چوری کی موٹر سایئکل کے ساتھ ایک شخص گرفتار۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  ۔
کیراکت کوتوالی حلقہ کے تھانہ گدی چوکی تحت بیڑا گیٹ کے پاس چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ ایک چور کو پولیس نے  گرفتار کر متعلقہ دفعات میں مقدمہ قائم کر کے چالان عدالت روا نہ کردیا۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے تھانہ گدی چوکی انچارج پنکج سنگھ حلقہ میں گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک موٹر سائیکل چور چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ موڑھیلا سے تھا نہ گدی کی جانب آرہا ہے مخبر کی اطلاع پر یقین کر کے پولیس چور کے آنے کا انتظار کرنے لگی کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار آتا ہو انظر آیا جسے دیکھ کر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائکل سوارمو ٹر سائیکل واپس موڑ کر کے بھاگنے لگا جس پر پولیس نے حرکت دکھاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے ذریعہی تفتیش کئے جانے پر ملزم نے اپنا نام انوراگ یادو عرف کلو یادو ولد صاحب لال یادو ساکن موضع اسووا تھانہ کیراکت بتایاساتھ ہی پولیس کے ذریعہ سختی سے تفتیش کر نے پر ملزم نے بتایا کے اس موٹر سائیکل کے ساتھ ایک اور موٹر سائیکل میرے پاس چوری  کی ہے جسے چھپا کر رکھا  ہے اوردونو موٹر سائیکل بنارس سے چرائی ہے چوری کس جگہ سے کی ہے اس کا خلاصہ نہیں پر پایا ملزم کے گھر پہنچ کر جانوروں کو باندھنے والے کمرے سے دو موٹر سائیکل برآمد کر تھانے لاکرموٹرسائیکل کواپنے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ قائم کر کے ملزم کوچالان عدالت روا نہ کر دیا۔