Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

جونپور۔عبد العزیز انصاری ڈگری کالج میں ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کسی بھی شخص کے لئیے کوئی کام نا ممکن نہیں۔
طلباء کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری۔
مرزا داور بیگ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
طالب علم کی شخصیت تربیتی کیمپوں کے ذریعہ نکھاری جا سکتی ہے۔ اور ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کی شناخت بھی ہوتی  ہے۔ کسی بھی شخص کے لئے کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے بشرطیکہ وہ اپنے اندر چھپی ہو ئی لیاقت کوپہچان کر کے یقین کے ساتھ کام کرے۔
مذکورہ باتیں بین الاقوامی ٹرینر اور ترجمان مرزا داور بیگ نے شاہ گنج کو توالی حلقہ کے موضع مجڈیہا واقع عبدالعزیز انصاری ڈگری کالج میں منعقد تربیتی کیمپ میں کہیں۔انہوں نے تربیت کے دوران مزید تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے طالب علم ملک کا مستقبل ہیں۔ آنے والے دنوں میں ملک کا مستقبل انہیں بچوں کے کاندھوں پر ہو گا۔ آپ جتنے مضبوط ہوں گے اتنا ہی ملک مضبوط ہو گا۔ آپ ہی لوگوں کے درمیان استاد، ڈی ایم، ایس پی جیسے افسران بنتے ہیں اس کے علاوہ آپ میں سے کو ئی سیاستدان بن کر ملک اور معاشرے کی قیادت کرے گا۔ اس کے لئے پرعزم ہوکر لگن  کے ساتھ محنت کرنا ہوگا۔ اپنی صلاحیتوں کوپہچان کر کے مستقبل کے منصوبوں کے لئے اسکیم بنا کر عہد کر نا ہو گا۔تربیتی کیمپ میں مرزا انور بیگ اٹر کالج اور مدرسہ ادارہ علوم اسلامیہ اسرہٹہ کے طالب علموں نے بھی شرکت کیا۔ تین گھنٹے تک چلے اس تربیتی پروگرام میں طلباء کے اندر چھپی ہو ئی لیاقت کو بہتر بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروگرام کی صدارت ضلع صارفین فورم کے صدر شمشاد احمد اور نظامت محمداطہر نے کیا۔اس دوران راج کالج کے ریٹائرڈ ترجمان شمیم احمد، مینیجر کہکشا خان، سیکرٹری مرزا اذفر بیگ، کیپٹن ارسلان برلاس، شہنشاہ عالم، ڈاکٹر این پی اپادھیائے، ڈاکٹر نوشاد احمد، ڈاکٹر تسنیمہ بانو، برجیش یادو، ڈاکٹر پر شانت،محمد تقلین سمیت تینوں اداروں جن میں ادارہ علوم اسلامیہ، مرزا انور بیگ انٹر کالج اور عبد العزیز پی جی کالج کے جملہ اساتذہ و طلبہ مو جود رہے۔