Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

جونپور۔دس لاکھ کی چوری کا معاملہ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے جگدیش پور واقع سائی بہار کالونی میں ایک مکان میں داخل ہو کر چوروں نے دروازے کا تالا کاٹ کر گھر میں رکھا قریب تقریبا 10 لاکھ روپے کے زیورات، نقدی سمیت قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔ متاثر نے ہفتہ کے روز گھر پہنچ کر سامان غایب دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔اس ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔
اطلاع کے مطابق لائن بازار تھانہ حلقہ کے سلکھاپور گاؤں رہائشی دھننجے سنگھ دھنباد میں رہ کر وکالت کرتے ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی رننجے سنگھ گاؤں کے پردھان ہے۔کچھ ماہ پہلے انھوں نے جگدیش پور کے سائی بہار کالونی میں بنا مکان نبوایا تھا اور کنبہ کے ساتھ یہی رہتے تھے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے نئے گھر میں کوئی نہیں تھا۔ ہفتہ کو جب وہ دھنباد سے واپس آئے تو انہوں نے دیکھاتو مکان کے دروازے پر تالا ٹوٹا ہواتھا۔ گھر کے اندر داخل کئے تو دو منزلہ مکان کے دو کمرے میں الماری ٹوٹے پڑے تھے۔ دیوان اور اٹیچی بکھرے ہوئے تھے جس میں قیمتی زیورات تھے۔چوری ہوئے سامان اور بکھرے سامان کو دیکھ پورے کنبہ کے ہوش اڑ گئے۔متاثر کے مطابق چوری ہوئے سامان کی قیمت 10لاکھ سے زیادہ ہے۔متاثر نے واقعہ کی اطلاع فون کر پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع پر ڈاگ اسکوائڈ اور فنگر پرنٹ ایکسپرٹ ٹیم کو بلایا اور جانچ شروع کی۔کافی مشقت کے بعد بھی پولیس چوروں کا پتہ لگانے میں ناکام رہی۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔