Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

یوم اساتذہ اور ہماری ذمے داریاں۔

از ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تمنا علم کی گر ہے تو خدمت کر فقیروں کی۔
یہ دولت بادشاہوں کے خزانوں میں نہیں ملتی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج یوم اساتذہ یعنی ٹیچرس ڈے ہے جو ہر سال ہندوستان میں 1962 سے منایا جاتا ہے۔آزاد ہندوستان کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش  5 ستمبر (05/09/1888۔) کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک اچھے استاد ۔ایک اچھے سائنس داں۔فلاسفر و اچھے انسان تھے ان کی زندگی بہت محنت اور جاں فشانی بھری ہے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے انھوں نے دنیا میں اپنا نام روشن کیا ۔وہ ہندوستان کے پہلے نائب صدر اور دوسرے صدر کے عہدہ تک پہنچے۔اس کے قبل انھوں نے ہندوستان اور غیر ممالک میں درس وتدریس کا کے فرائض انجام دئیے۔دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔1954 میں انھیں بھارت رتن کے خطاب سے نوازا گیا۔کئ بار وہ نوبل پرائز کے لئیے نامزد بھی ہوئے۔ ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک عظیم استاد کی شکل میں پوری دنیا میں جانے پہچانے جاتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایک عظیم انسان بھی تھے۔ان کے اصول۔ضوابط۔قابلیت۔طلباء کے لئے ان کی محبت آج بھی اساتذہ و طلباء کے لئیے مشعل راہ ہے۔
یوم اساتذہ کے دن اساتذہ کی حوصلہ افضائی کی جاتی ہے۔طلباء انھیں تحائف دیتے ہیں مگر اساتذہ کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ طلباء کو خصوصی طور پر اپنے مخصوص موضوعات اور عمومی طور پر ان کی ذہنی۔جسمانی ۔اخلاقی نشو نما کے لئیے رہنمائی کریں۔
ایک زمانہ تھا جب اس پیشہ میں لوگ خدمت خلق کی غرض سے آتے تھے۔بہت ہی کم اجرت پر طلباء کو اچھی تعلیم و تربیت دیتے تھے۔اساتذہ کو عوام بھی عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔مگر اب زمانہ بدل گیا ہے اساتذہ بھی زمانے کے ساتھ مادہ پرستی کا شکار ہو گیے ہیں۔ان کی طلباء سے محبت اور تعلیم سے رغبت ختم ہو گئی ہے۔اس معاملے میں سرکاری ٹیچر تو بہت آگے نکل گئے ہیں تعلیم کے نام پر کچھ نہیں ہے صرف خانہ پری و حاضری لگانے سے مطلب ہے۔
نتیجتاً طلباء میں بھی اپنے اسا تذہ کے لئے وہ احترام و ادب باقی نہیں رہا۔
آج یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ و طلباء کو خود احتساب کرنا چاہئے کہ انھوں نے اپنے طلباء کو کیا دیا اور طلباء کا فرض ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کا ادب و احترام کریں۔
یوم اساتذہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں منایا جاتا بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔
آج 5 ستمبر یوم اساتذہ کے موقع پر اور ہندوستان کے دوسرے صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر تمام اساتذہ۔طلباء اور باشنگان ملک کو صدائے وقت کی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔