Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 26, 2018

جونپور۔پندرہویں محرم پر مجلس کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
15ویں محرم کے موقع پر محلہ مخدوم شاہ اڑھن چہارسو واقع شیعہ مسجد میں شیخ نورالحسن میموریل سوسائٹی کی جانب سے مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے ذاکر اہل بیت ایس ایم معصوم نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے پوری دنیا کو یہ پیغام اپنی قربانی کربلا کے میدان میں پیش کر  کے دیا  ہے کہ ظالم کی مخالفت اپنی پوری طاقت سے کرنا چاہئے خواہ ظلم کر نے والوں کی تعداد تم سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ حضرت امام حسین ؓنے کربلا کے میدان میں دس محرم کے روز اپنے ۱۷/ ساتھیوں کے ساتھ ۶ مہینے کی بھوکے و پیاسے بچوں کی قربانی پیش کر یہ بتادیا کہ انسانیت کو بچانے کے لئے راہ حق میں بھرا ہوا گھر لٹا دیا جاتا ہے۔ امام حسین ؓ کی قربانی کا یہ نتیجہ ہے کہ پوری دنیا کے لوگ محرم کے مہینے میں اپنے طریقوں میں اما م حسین ؓ کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انسانیت کاآنسو ؤں سے گہرا رشتہ ہے کربلا کا واقعہ کا سن کرحاضرین دہاڑیں مار کر رونے لگے۔ آخر میں انجمن قاسمیہ چہارسو کے صاحب بیاز نعیم حیدر کی قیادت میں انجمن کے دستے نے نوحہ ماتم کیا۔ مجلس میں وسیم حیدر، اسلم نقوی، اے ایم ڈے جی، تحسین عباس سونی،نیاز حیدر ایم ایم ہیرا، شوکت حسین، ناصر رضا گڈو، وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔