جون پور اتر پردیش (نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نوجوان طالب علم تنظیم کا ایک وفد اسکالرشپ کے مسئلے کو لے کر بدھ کو ضلع مجسٹریٹ سے ملا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا ایک میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر ضلع صدرشیوم سنگھ گوڑا نے کہا کہ طلباء و طالبات کو اسکالر شپ نہیں مل پا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے درس و تدریس میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے کر حکومت کی توجہ سے تصفیہ کریں، ساتھ ہی وظیفہ کا بجٹ بھی بڑھائے تاکہ غریب طلباء و طالبات کو داخلہ لینے میں پریشانی نہ پیدا ہو۔ اسی ترتیب میں ضلع ترجمان ششانک مشرا نے کہا کہ طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حکومت کو کوئی حق نہیں ہے۔ اس موقع پر سرویش تیواری، رشی کیش وشوکرما، روی پرجاپتی، شیوم مشرا، وشال یادو، ششی وشوکرما، شیوم یادو، سچن شرما، نتن شکلا، ستیم یادو، اوم سنگھ، وشال جیسوال سمیت دیگر طالب علم موجود رہے۔
متفرق
Wednesday, September 26, 2018
جونپور طلباء وظیفہ و دیگر مسائل کو لیکر طلباء نے دیا میمورینڈم۔
Tags
مقامی#
Share This
About Sadaewaqt
مقامی
Labels:
مقامی
Author Details
www.sadaewaqt.com