Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 26, 2018

جونپور۔پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری۔اے بی ایس نے کیا معائنہ۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
برسٹھی بلاک حلقہ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر موجود گی کی شکایت پر بدھ کے روز اے بی ایس اے جواہر لال یادو نے معائنہ کیا۔اے بی ایس اے کے معائنہ کے دوران بلاک حلقہ کے 10اسکولوں کے معائنہ کے دوران8اساتذہ کئی روز سے بنا نوٹس سے غیر حاضر ملے جس پر انھوں نے سبھی غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہ کاٹنے کی سفارش بی ایس اے سے کیا۔اے بی ایس اے کی اس کاروائی سے علاقہ کے اسکولوں میں افرا تفری کا ماحول رہا۔
اے بی ایس اے جواہر لال یادو نے بتایا کہ حلقہ کے کئی اسکولوں کے اساتذہ کے بنا کسی وجہ سے غیر حاضر رہنے کی شکایت موصول ہو رہی تھی۔شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھوں نے علاقہ کے 10اسکولوں کا معائنہ کیا تو وہ خود حیران رہ گئے۔معائنہ کے دوران 8اساتذہ بنا اطلاع کے کئی دنوں سے غیر حاضر ملے۔غیر حاضر اساتذہ میں رسولہا پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر راجندر سنگھ،پچولی سے راج کمار مشراو سنیل سنگھ،شہزاد پورسے شکشا مترراکیش کمار،شہادت پور سے شیر سنگھ اور ونے کمار اپادھیائے،محمد پور سے رنجیت سنگھ،واجدپور سے بھوپیش دوبے غیر حاضر ملے۔مسٹر یادو نے بتایا کہ سبھی استاتذہ کے بغیر اطلاع کے ہی غیر حاضرہونا بڑی بات ہے۔انھوں نے سبھی8 لوگو کی تنخواہ کاٹنے کی سفارش بی ایس اے کو خط منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اب بھی بہت سے استاتذہ کے نہ آنے کی اطلاع مل رہی ہے، پھر اچانک معائنہ کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اے بی ایس اے کی اس کاروائی سے علاقہ کے اسکولوں میں افرا تفری کا ماحول قائم رہا۔