Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 26, 2018

جونپور۔صاف پانی کے لئیے طلباء کا احتجاج۔

جو ن پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے راج ڈگری کالج کے طالب علموں کے لئے صاف پینے کا پانی ایک سنگین مسئلہ بنا ہواہے۔ پینے کے پانی کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے طلباء کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔بدھ کے روز خالص پینے کے پانی کے لئے طلباء نے پرنسپل روم کا گھیراؤ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ طالب علموں کا الزام ہے کہ کالج کے اساتذہ اور ملازمین تو آراو پانی کا استعمال کرتے ہیں جبکہ ہزاروں طلباء خالص پانی کیلئے پریشان رہتے ہیں۔
طلباء لیڈر نکھل رائے مونو کی قیادت میں بدھ کے روز کالج کے درجنوں طلباء طالبات نے پرنسپل سے ملکر مسائل سے متعلق بات کرنے کی کوشش کی تو کالج کے ملازمین نے پرنسپل وشنو چندر ترپاٹھی کے موجود نہ رہنے کی بات بتائی جس پر طالب علموں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔طالب علم لیڈر نکھل رائے نے کہا کہ اگر کالج انتظامیہ اجازت دے تو وہ اپنے ذاتی خرچ سے کالج کا خراب پڑا آر او پلانٹ کو مرمت کرا سکتے ہیں۔اس موقع پر پنکج سنگھ،سوربھ ساہو،دیپک یادو،سچن کمار سمیت درجنوں طالب علم موجود رہے۔