Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 26, 2018

جونپور۔باسکٹ بال مقدمہ۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . 
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے میدان میں چل رہے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک کالجوں کی باسکٹ بال مقابلہ کی ٹرافی پر بدھ کے روز ٹی ڈی کالج کو شکست دیکر  محمد حسن پی جی کالج کے کھلاڑیوں نےقبضہ کر لیا۔فائنل میچ اتنا زبردست تھا کہ دونوں ٹیموں کے حامیوں کو ہر لمحے میں دھڑکنیں تیز ہو جا رہی تھی۔
فائنل میچ ٹی ڈی پی جی کالج اور محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے درمیان بدھ کو کھیلا گیا۔ پہلے دس مرحلے میں محمد حسن کی ٹیم نے 13 پوائنٹس اور ٹی ڈی کی ٹیم نے 12 پوائنٹس حاصل کیا۔ دوسرے مرحلے میں ٹی ڈی کالج کا 29 پوائنٹس ہو گیا اور محمد حسن نے 27 پوائنٹس بنائے۔ جب تیسرے مرحلے مساوات تک پہنچا تو دونوں ٹیموں کے حامیوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئی۔آخری مرحلے میں محمد حسن کی ٹیم نے اپنی صلاحیت کی طاقت پر 76 پوائنٹس حاصل کر ٹرافی پر قبضہ کر لیا جبکہ ٹی ڈی کالج کے کھلاڑیوں نے 67 پوائنٹس ہی بنا سکے۔اس مقابلہ میں بطور مہمان ایم ایل سی ودھیا ساگر سونکر نے کھلاڑیوں کو ٹرافی سے نوازہ۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کو تحائف دیکر اعزاز سے نوازہ۔آخر میں سبھی کا شکریہ انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر خان نے کیا۔