Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 19, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز۔


ایشیا کپ، امارات میں ہند کی پاک کے خلاف آسان جیت
تحریر/ ابونافع اعظمی۔(صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پندرہ ستمبر سے دبی اور ابوظہبی میں کرکٹ ایشیا کپ کا میلہ جاری ہے جس میں ابتک کئی اپ سیٹس ہوچکے ہیں ٹیمیں دو گروپ میں منقسم ہیں سری لنکا بنگلہ دیش اور افغانستان ایک گروپ میں اور دوسرے گروپ میں انڈ و پاک اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں تھیں پہلے گروپ میں سری لنکا کے ہمراہ اس سے کم تجربہ کار ٹیموں بنگلہ دیش اور افغانستان نے اسے دن میں تارے دکھا دئے بنگلہ دیش سے 137رنز سے سری لنکا ہاری جبکہ  افغانستان نے بھی تقریباً نوے رنز کے بڑے مارجن سے سری لنکا کو شکست دی یوں سری لنکا ابتدا ہی میں اپنی کٹ بیگز لیکر اپنے ملک سدھار چکی ہے جہاں ان کے خلاف ایک چھوٹا موٹا آپریشن ہونا ہے کہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو میتھیوز کی کپتانی میں یہ دن دیکھنے تھے دوسرے گروپ سے ہانک کانگ آؤٹ ہوگئی جس نے اپنے دونوں میچ انڈ و پاک کے خلاف ہارے ہیں ہند کے خلاف تو ان کا پرفارمنس شاندار رہا ہے کہ انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرکے سات وکٹ پر 285رنز بنائے تھے اور اس کے خلاف ہانگ کانگ جیسی نو وارد ٹیم نے پچاس اورز کھیل کر آٹھ وکٹ پر 259رنز بنا لئے تھے انڈیا کی طرف سے دونوں اسپنروں کو دو دو اور اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے راجستھان کے ظہیر ثانی خلیل احمد نے بہت موثر گیند بازی کی اور دس اورز میں 48 رنز پر تین وکٹ چٹکائے مبصرین نے ان کے شاندار مستقبل کی پیشین گوئی کردی ہے آج کے انڈو پاک میچ میں خلیل کو جگہ نہیں ملی انڈو پاک کے درمیان ہمیشہ میچز شائقین کے لئے دلچسپ لیکن کرکٹروں کی نبض ٹٹولنے والے ہوتے ہیں آج کے میچ میں پاک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہندوستانی ٹیم اور پاکستانی ٹیم کا موازنہ کرتے ہوئے لیجنڈ سنیل گواسکر نے اپنے حالیہ کالم میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا تھا پاکستانی شائقین ابھی تک چیمپئن ٹرافی کے فائنل کی جیت کی لذت میں ہی ڈوبے ہوئے ہیں ٹیم انڈیا میں کوہلی کے نہ ہونے سے ان کو لگا کہ ان کا کام اور آسان ہوجائے گا لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ آج کا میچ بہت پھیکا اور یک طرفہ رہا ویسے ابھی تک سارے میچ ہی ایک طرفہ رہے ہیں اور سنسنی خیزی نام کی کوئی شئی نہیں آئی ابتدا ہی سے آج کے میچ میں پاک ٹیم مشکلات کا شکار رہی ہے انضمام کے بھتیجے امام الحق نے تیسرے اور کی پہلی گیند پر ہی اور امبیشس شاٹ کھیل کر وکٹ گنوایا تو نو گیند کھیل کر کوئی رن نہ بنا پانے والے چیمپئن ٹرافی کے ہیرو فخر زمان بھونیشور کے تیسرے اور کی پہلی اور میچ کے پانچویں اورز کی پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستانی خیمے میں سنسنی دوڑ گئی آج ویسے بھی پاکستان میں بہت بڑا سیاسی ایونٹ ہوا تھا یعنی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی بیٹی اور داماد کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ نے ناکافی ثبوت کی بنا پرسزا کی معطلی اور جیل سے رہائی کا حکم صادر کردیا تھا سوشل میڈیا پر یہی آج کا مین ایشو تھا لیکن کہیں آج پاکستان جیت جاتا تو سوشل میڈیا پر سارے موضوعات پس منظر میں چلے جاتے اس جملہ معترضہ کے بعد اصل موضوع یعنی آج کے میچ کی کمنٹری کی طرف رخ کرتےہیں تین رنز پر دو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے 82رنز کی پارٹنر شپ کرکے کچھ سنبھالا دیا تھا آج خصوصا بابر اعظم اچھے صحتمند اسٹرائک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے اور 47رنز بنا کے تھے کہ کلدیپ یادو کی ایک آف کٹر نے آف اسٹمپ اڑادی پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی اور پوری ٹیم چوالیسویں اور کی پہلی گیند پر 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پانڈیا اس میچ میں بولنگ کرتے ہوئے کمر کے بل زمین پر گر پڑے اور میدان سے اسٹریچر پر لے جایا گیا ان کی جگہ پارٹ ٹائم بولر اور تیز طرار چھوٹے قد کے بلے باز جادھو نے نو اور میں ۲۳رنز دے کر بولنگ شعبہ میں کوئی کمی محسوس نہیں ہونے دی اس ٹارگٹ کو انڈیا نے 29 اورز میں پورا کرلیا ہند کے اوپنر روہت اور شیکھر نے تیرہ اورز ایک گیند میں تابڑ توڑ 86رنز کی پارٹنر شپ کردی شاداب پہلے اور کی پہلی گیند پر اپنی گو گلی سے روہت کو بولڈ کرنے میں کامیاب ہوگئے روہت نےنصف سنچری بنائی جبکہ ان کے پیچھے شیکھر بھی فہیم کی گیند پر 46رنزبنا کر واپس لوٹ گئے پاکستان کے شاداب بھی انجرڈ ہوکر باہر چلے گئے اور اپنے دس اورز کے کوٹے میں سے صرف ڈیڑھ اورز کراسکے پاکستان کی باڈی لینگویج سب کچھ اچھا بیان نہیں کررہی تھی پاکستان ٹیم کے سلیکشن پر بھی ہنگامہ مچا تھا جب امام الحق کے سلیکشن کو نیپوٹزم کا شاخسانہ قرار دیا گیا تھا پاکستان کا فارن کوچ میکے آرتھر جب تک پاکستان کی ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ کے میچوں میں ذلیل نہیں کروائے گا تب تک اس کی چھٹی نہیں ہوسکتی ساری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح سہیل خان کو اچھے کھیل کے باوجود راستہ روکا گیا اب وھاب ریاض کے ساتھ برا سلوک ہورہا ہے ان کا چہیتا عامر کی دھار مستقل کمزور ہڑ رہی ہے وھاب اور سہیل کے سلیکشن سے محدود اورز کی بیٹنگ کو گہرائی بھی ملتی ہے نیز روٹیشن پالیسی سے آپ کے میجر بالرز کو ریسٹ ملتا ہے اسی طرح سرفراز نے تینوں فارمیٹ کھیل کر اپنی کرکٹ کو کافی خراب کرلیا ہے اگر ورلڈ کپ سے پہلے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر ٹیم کا اللہ ہی حافظ بہر حال یہاں انڈیا سے ہار کر بھی پاکستان گروپ فور میں انڈیا افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ پہونچ چکا ہے اور آج کا سو ٹکے کا سوال احباب سے یہ ھیکہ کیاچیمپئن ٹرافی کا کارنامہ پاکستان دوبارہ دہرا سکے گا کوہلی بھی نہیں آگے بڑھئے اور جام اٹھا لیجئے