Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 19, 2018

ہندوستان میں بچوں کی شرح اموات دنیا میں سب سے اول۔


خصوصی نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہر دو منٹ میں ہوتی ہے تین بچوں کی موت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اقوام متحدہ سے محلق ایک تنظیم کے مطابق ہندوستان میں ہر دو منٹ میں تین نوزائید بچوں کی موت ہو جاتی ہے۔جسکی وجوہات میں صاف پانی۔غذا یا بنیادی خدمات صحت کی کمی شامل ہیں۔یو این آئی جی ایم ای۔کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں 2017 میں کل 802000(آٹھ لاکھ دو ہزار) نوزائیدہ بچوں کی موت ہوئی اور یہ شرح اموات گزشتہ 5 سالوں میں سب سے کم ہے۔مگر دنیا بھر میں یہ شرح اب بھی سب سے زیادہ ہے۔ڈبلیو ایچ او میں صحت سے متعلق انچارج ڈاکٹر گگن گپتا کے مطابق مرکزی حکومت نے
کئی اسکیمیں شروع کی ہیں جس سے ہم لوگ اس شرح اموات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انڈیا میں ہر سال ڈھائی کروڑ بچے پیدا ہوتے ہیں۔پچھلے 5سالوں میں شرح اموات میں کمی آئی ہے۔ دنیا میں مجموعی طور پر پیدا ہونے والے بچے 18 فیصد انڈیا میں ہوتے ہیں۔
بچوں کی شرح اموات سب سے زیادہ ہندوستان میں ہے پھر نائجیریا کا نمبر ہے۔پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔