Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

جونپور۔معذورں کے لئے ووٹر لسٹ پروگرام۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی ہدایت میں چل رہے ووٹر رجسٹریشن مہم کے تحت جمعرات کے روز معذور ووٹر رجسٹریشن پروگرام لائنس کلب جونپور کے زیر اہتمام میں رچنا خاص اسکول راس منڈل میں منعقد ہوا جس میں معذوروں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے بیدار کیا گیا۔
رچنا خاص اسکول کے معذور بچوں کی جانب سے رنگولی، غزلیں، رقص اور ڈرامہ کے ذریعے ووٹر رجسٹریشن کیلئے بیدار کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل الیکشن افسر منگلیش دوبے نے معذور لوگو ں کووٹر بننے کیلئے فارم 6 فارم تقسیم کیا۔اس دوران علاقائی بی ایل او کے زریعے ووٹر بننے کے لئے فارم 6 کی درخواست موصول کیا گیا۔ایڈیشنل الیکشن افسر نے کہا کہ معذوروں کوسماج کی مین دھارے سے جوڑتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق معذوروں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے بیدار کیا جا رہا ہے جس سے ووٹ کا فیصد بڑھایا جائے۔انھوں نے بتایا کہ ضلع میں 28232 معذورووٹر ہے۔ بیداری کے ذریعے عام ووٹروں اور معذور ووٹروں کی تعداد کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونپور ضلع ایک مثالی ضلع تو ہے ہی،ووٹنگ کا فیصد بڑھا ووٹنگ کے شعبے میں بھی مثالی ضلع بنانا ہے۔انھوں نے یکم جنوری 2019 کو 18 سال کی عمرمکمل کرنے والے نوجوانوں یا جن کا نام ووٹرفہرست میں نہیں ہے وہ اس مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یکم ستمبر سے 31 اکتوبر تک چلایا جا رہا مہم میں اپنا نام ووٹرفہرست میں درج کرائیں۔اس موقع پر تحصیلدار صدر گیانیندر سنگھ، انچارج اسسٹنٹ الیکشن افسر برجیش چترویدی، ارون ترپاٹھی، اشونی بینکر، رام کمار ساہو، شتردھن موریہ، راجیش گپتا، آرایس یادو، ڈاکٹر شیوانند اگرہری، مہندر ناتھ سیٹھ، رادھیرم جیسوال، رخسار بانو، راکیش جیسوال، سنیل کمار گپتا، سچن یادو، لیکھ پال سنجے کمار سنگھ، وشنو نرائن سنگھ، شیام بہادر یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ مینیجر نسیم اختر نے کیا۔