Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

جونپور چیریٹیبل اسپتال کا افتتاح۔

جون پور  اتر پر دیش(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے محلہ ناصر خان انمول کالونی میں ادارے بنی ہاشم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے قائم کردہ اے ایچ سستانی ہا سپٹل کا افتتاح بدھ کے روز جامعہ یونیورسٹی دہلی کے سینئر انجینئر سید محمد لیاقت علی زیدی نے فیتہ کاٹ کر کے کیا۔
اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی زیدی نے پائیدار طبی خدمات کی توسیع کے علاوہ لوگوں سے روایتی ہندستانی زندگی کے طریقہ کار کو اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے طبی اداروں کے باوجود بیماری اور مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس پر فکر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند شخص سماج اور قوم کا سب سے بڑی ملکیت ہے۔ انہوں نے صحت مند سوچ کے ساتھ روز آنہ کے کام کاج کو بہتر بنانے کی اپیل کی۔ادارے بنی ہاشم کے سربراہ شیعہ عالم دین مولانا صفدر حسین زیدی نے بتایا کہ یہ ہاسپٹل علاقہ کے بے بس، غریب، مظلوموں کے لئے کھولا گیا ہے پیسہ نہ ہونے سے علاج نہ کر پانے والوں کے لئے مذکورہ ہاسپٹل کسی سوغات سے کم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ علاقہ کے غریب لوگوں کی مدد کی جائے۔ ہماری کوشش رہے گی کہ اس ہاسپٹل میں مفت میں ساری سہولیات مہیا کرائی جائیں گی تاکہ غریب لوگوں کے لئے علاج میں یہ اسپتال سوغات ثابت ہو ۔ اس موقع پر مولانا دلشاد خان، افسر حسین انمول، پربھاش موریہ، مولانا فضل ممتاز، نگر پالیکا رکن گپو موریہ، بسنت لال موریہ، عزاداری کونسل کے صدر محمد حسن نسیم، مفتی دانش، شیعہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر علم دار نظر، محمد مصطفی، مولانا طاہر تحسین شاہد سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔