Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

جونپور۔پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف یوتھ کارکنان کا انوکھا احتجاج

جون پور اتر پردیش  (نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . 
گلے میں پھندا ڈال کر کیا مظاہرہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ کی قیادت میں پارٹی کے ضلع دفتر پر پٹرولیم قیمت میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے خلاف کانگریس کارکنوں نے جمعرات کو حکومت کے خلاف منفرد طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے اجتماعی طور پرگلے میں پھندا ڈال کر مرکز اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں پرجم کر تنقید کیا۔
 گلے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں نے بھاجپا کو منموہن حکومت کے دوران مبینہ مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی کے تمام بڑے لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کی اور رہنماؤں کے قول فعل میں فرق اجاگر کیا۔اس موقع پر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ موجودہ وقت کی بالمقابل دوگنے داموں پربھی خام تیل خرید کر منموہن سنگھ حکومت نے ڈیزل اتنا مہنگا نہیں فروخت ہونے دیا۔گھریلو گیس کے دام 3 گنے ہو گئے پھر بھی مودی حکومت اور کارکن ملک میں اچھے دن کی بات کہہ رہے ہیں۔ گاؤں غریب کسان مزدور کو مہنگائی کی آگ میں جھونکنے والے لوگوں نے مہنگائی اور بدعنوانی کم کرنے کا سنہرہ خواب دکھا کر ملک کے عوام کو گمراہ کیا ہے، وقت آنے پر عوام اس کا حساب ضرور کرے گی۔ انہوں نے 2019 میں ایک بار پھر کانگریس سرکار کے واپسی کے لئے کارکنوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے مرکز اور ریاستی حکومت پر جم کر طنز کیا۔ اس موقع پر نیرج رائے، جے منگل یادو، سپو سنگھ، سکندر یادو، راجو گپتا، چنٹو سنگھ، آشیش مشرا، وویک سنگھ، محمد ثاقب، وشال سیٹھ، انوراگ پاٹھک، امن کمار، رانا یادو، ساجد مانو سمیت درجنوں کارکن موجود رہے۔