Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

پولیس تحویل سے ملزم فرار۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سریری تھانہ حلقہ کے جگدیش پور گاؤں میں گزشتہ اتوار کے روز ہوئی چوری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ملزم بدھ کے روز پولیس حراست سے فرار ہو گیا جس سے پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔فرار ہوئے ملزم کی تلاش میں پولیس نے کافی مشقت کیا لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔ادھر ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر بیٹے کے ساتھ کوئی واردات انجام دینے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی اندرجیت گری نے تھانے میں تحریر دیکر پڑوس کے ہی نوجوان پر 28ہزار روپئے چوری کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر پولیس نے ملزم شنی عرف کریا گری ولد مسئی کو گرفتار کر تھانے لیکر چلی گئی تھی۔اہل خانہ کے مطابق اتوار کے روز دوپہر میں پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے اس کے بیٹے کو گھر پر آئی تھی اور پورے گھر میں چوری ہوئے پیسے کی تلاش کی لیکن پیسہ نہیں برآمد ہونے پر واپس چلی گئی اور تھانے میں بیٹھائے رکھا تھا۔ادھر مقامی کے مطابق بدھ کے روز ملزم شنی عرف کریا پولیس حراست سے فرار ہو نے کی کوشش کرنے لگا جس پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا لیکن وہ کھیتوں سے ہو کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس حراست سے فرار ہوئے ملزم کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں میں افرا تفری کا ماحول رہا۔ادھر پورے دن پولیس فرار ہوئے ملزم کی تلاش میں گاؤں سمیت سبھی ممکنہ مقام پر دبش دیکر تلاش کرتی رہی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔اس ضمن میں تھانہ انچارج مدن لال نے بتایا کہ چوری کے الزام میں نوجوان کو حراست میں لیا گیا تھا۔پوچھ گچھ کر اسے اسی دن چھوڑ دیا گیا جبکہ حراست میں لئے گئے ملزم کی والدہ دلاری دیوی کی مانیں تو پولیس گزشتہ اتوار کو ہی نوجوان کو گرفتار کر اپنے ساتھ کے گئی تھی لیکن چار روز سے واپس نہیں لوٹا ہے اور پولیس بھی کوئی صاف بات نہیں بتا رہی ہے۔انھوں نے پولیس کی کارکردگی پر ہی شبہ ظاہر کیا ہے۔