Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

حسینی برہمن؟ ہندو برہمن کا ایک طبقہ اپنے کو حسینی برہمن کہتا ہے۔کیوں؟۔

تحریر پرویز خان۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہندو برہمن کا ایک قبیلہ خود کو حسینی برہمن کیوں کہتا ہے۔اس کو لیکر بڑا کنفیوژن ہے۔پیش ہے تاریخ کے حوالے سے ایک تحریر۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
تاریخ میں حسینی برہمن کے متعلق دو روایتیں مِلتی ہیں۔  جب  اُمت نے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو  کربلا میں اہل و عیال سمیت گھیر  لیا  ۔تو ابن رسول نے چند لوگوں کو خطوط لکھے۔ ایک خط  حبیب ابن مظاہر کو لکھا۔جنہوں نے آنسوؤں کے ساتھ خط پڑھا اور ایک لمحہ ضائع کیے بغیر  کربلا روانہ ہو گئے۔ دوسرا خط  برصغیر  میں ایک ہندو راجا سمندر گپت کو بھیجا۔جو امام حسین علیہ السلام کی زوجہ شہر بانو کے بھانجے تھے۔( شہر بانو فارس کے شہنشاہ یزد گرد کی بیٹی تھی جب کہ شہر بانو کی بڑی بہن کی شادی ہند کے راجا چندر گپت سے ہوئی جن کا بیٹا سمندر گپت تھا) انہوں نے بھی ایک لشکر کربلا روانہ کیا۔مگر جب یہ لشکر کربلا پہنچا تب تک امام پاک شہید ہو چکے تھے۔بعد میں اسی لشکر نے مختار ثقفی کی قیادت میں قاتلین حسین کو چن چن کر جہنم واصل کیا۔ اسی لشکر سے کچھ لوگ مارے گئے ۔کچھ وہیں بس گئے۔ اور آج بھی کوفہ میں اہل ہند  کے نام سے محلہ ہے۔کچھ واپس ہندوستان چلے آئے ۔اور حسینی برہمن کہلوائے۔یہ لوگ ہر سال محرم میں اِمام پاک اور اپنے لوگوں کا سوگ مناتے ہیں۔دوسری روایت کے مطابق چوتھے خلیفہ راشد مولا علی کرم اللہ وجہہ کی خلافت کے وقت ہندو تاجر  تجارت کی غرض سے  اسلامی دارلحکومت کوفہ آتے جاتے تھے۔کچھ آباد ہو گئے اور ان کے نام سے اہل ہند  کا محلہ آج بھی آباد ہے۔ ان میں ایک ہندو تاجر راہب دت تھا۔ جو عراق میں کہیں آباد تھا۔اس کی اولاد نہیں تھی۔ امام حسین کی دعا سے اللہ تعالی نے راہب دت کو سات بیٹے عطا کیے۔جب راہب دت کو امام پاک کے محاصرے کا علم ہوا تو اپنے سات بیٹوں اور چند ساتھیوں کے ساتھ امام حسین کی مدد کے لیے نکلا۔راستے میں کسی جھڑپ میں اس راہب دت کے بیٹے اور ساتھی شہید ہو گئے۔راہب دت مغموم ہو کے واپس اپنے وطن پنجاب  کے علاقہ سیالکوٹ آ کر آباد ہو گیا۔اور بعد میں دت قوم  جموں۔ گوالیار۔راجستھان۔دہلی ۔ممبئی میں آباد ہو گئی۔ برہمن دت تاریخ میں ہمیشہ جنگجو رہے ہیں۔سلطان محمود غزنوی اور مغل بادشاہوں سے ان کے معرکے تاریخ میں ملتے ہیں۔یہ تقسیم ہند سے پہلے سیالکوٹ گورداسپور۔شملہ۔اور ہریانہ میں کافی تعداد میں آباد تھے۔ مشہور انڈین اداکار سنیل دت ۔سجے دت حسینی برہمن ہیں۔شکر ہے تاریخ میں دریائے سندھ  کے باسیوں کا امام کی آواز پے لبيك کہنے کا تذکرہ ملتا ہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
(بحوالہ  تاریخ محلیہ دت  1911 اور دی ویژن آف انڈیا  نامی کتاب رائٹر مترا سسر کمار)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔