Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

المیہ۔بنارس میں دین کا کام کرنے والوں کے ساتھ بد سلوکی۔

امت مسلمہ کا المیہ یا تبلیغی جماعت کا المیہ؟
صدائے وقت۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بنارس:مدنپورہ میں دین کا کام کرنےوالوں کا حیرت انگیز کارنامہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بنارس شہرکے مدنپورہ کے مالتی باغ علاقہ کی ایک مسجد میں عالمی شوریٰ سے منسلک دعوت وتبلیغ کی نسبت پر چند ساتھی ایک جماعت کی شکل میں تشریف لائے۔
جیسے ہی یہ خبر نظام الدین سے جڑے مولانا سعد گروپ کے لوگوں کو ہوئی ان لوگوں نے ایک ساتھ مسجد پر دھاوا بول دیا اور جماعت کے ساتھیوں کا سامان مسجد سے باہر پھینک دیا اور ان لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ پرآمادہ ہوگئے ۔

مسجد کے ذمہ داروں کو جب اسکی خبر ہوئی تو انہوں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملہ کو حل کیا اور دونوں جماعتوں کو پرامن طریقہ سے اپنااپنا کام کرنے کی تلقین کی ۔

اس معاملہ کو لیکر علاقہ میں کافی چرچا ہورہی ہے ۔
اور لوگ اس بات سے کافی حیرت میں ہیں کہ وہ جماعت جو سیرت ﷺ اور صحابہ کے طریقہ پر چلنے کی دعویدار ہے اور دعوت وتبلیغ جس کا مشن ہے اس جماعت کے افراد کیوں غنڈہ گردی اور مارپیٹ پر آمادہ ہوگئے ۔
اور اس شیطانی کام میں جو لوگ پیش پیش تھے ان میں  عبداللہ سعود؛ زاہد بھائی ؛ یاسر ؛ مولوی عابد ؛ وقار ؛ معاذ ؛ ابوبکر ؛ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔