Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 2, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز۔


بھارت انگلینڈ سے سیریز ہارا.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر/ ابونافع اعظمی .
۔.....................................
کل چوتھے ٹسٹ کے انجام کے بارے میں اسی کالم میں پیشین گوئی کی گئی تھی کہ ساؤتھمپٹن کی غیر متوازن پچ پر چھوٹا ھدف بھی انڈیا کے لئے مشکل ہوگا الا یہ کہ کوہلی اور پجارا کچھ خاص کر جائیں تجزیہ نگاروں نے انہیں سے امید جتائی تھی آج انگلینڈ نے کل کے اسکور آٹھ وکٹ پر کھیل شروع کیا تو مزید آٹھ رنز کے اندر پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی یوں انڈیا کو 245 کا ٹارگٹ ملا لیکن انڈیا کی امیدوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب 22 رنز کے اندر پجارا اور دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے اس کے بعد ایک محنت بھری پارٹنر شپ کپتان کوہلی اور نائب کپتان رہانے کی بیچ ہوئی 101 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی اور جب امید چلی کہ اب شاید انڈیا ان دونوں کے سہارے ایک غیر معمولی جیت حاصل کرسکتا ہے کہ معین خان نے پہلے کوہلی کو 58پر اور بعدازاں رہانے کو 51 پر چلتا کیا  پھر خانہ پری رہ گئی تھی 123 کے مجموعی اسکور پر کوہلی کے آوٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم 184پر آل آؤٹ ہوگئی یوں سیریز انگلینڈ کے نام رہی ہندوستان کی ناکامی میں اوپنرز اور پانڈیا اور پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی غیر معیاری بیٹنگ کا زیادہ دخل رہا بولنگ میں کوئی کمی نہیں دکھی
اس شکست کے بعد یقیناً پانچویں ٹسٹ کے لئے اسکواڈ کے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے امید ہے راہول کی جگہ نوجوان ڈیشنگ اوپنر پرتھوی شا کو ملے گی اور پنت کی جگہ شاید دنیش دوبارہ وکٹوں کے پیچھے دکھائی دیں پنت دونوں ٹسٹ میں بیٹنگ کرتے وقت نروس دکھائی دئیے  بہرحال کوہلی کے دوست کمنٹیٹر آشیش نہرا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ نا امید نا ہوں اس ٹیم نے فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے.
صدائے وقت۔