Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 2, 2018

مسجد کے مینار کی تعمیر پر روک۔

مسجد کے مینار کی تعمیر کو روکا گیا۔
15 سال پرانی مسجد میں پنج وقتہ نماز کے علاوہ ادا کی جاتی ہے نماز جمعہ۔
  گاوں والوں کی شکایت پر پولیس نے لگائی تعمیر پر پابندی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نمائندہ صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعظم گڑھ ۔اتر پردیش۔۔
مقامی تھانہ حلقہ بردا کے موضع بیلوانا میں 15 سال پرانے مکتب و مسجد میں تعمیری کام چل رہا تھا کہ نرنجن ولد ہریش چند نے آج صبح اپنے موبائل سے ایس پی اعظم گڑھ کے میڈیا سیل پر اطلاع دی کہ مذکورہ موضع میں غیر قانونی طریقے سے مکتب میں مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے جس پر ہنگامہ ہو سکتا ہے۔اس کے بعد بردا تھانہ کے انچارج سنجے کمار سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ کر تعمیری کام کو رکوا دئیے۔ ان کا کہنا ہے کی کپتان کی ہدایت پر طرفین کو بلا کر سمجھا دیا گیا ہے ۔اب بغیر کسی تحریری اجازت نامہ کے تعمیر کا کام نہیں ہوگا۔
اس سلسلے میں گرام پردھان محمد سالم کا کہنا ہے کہ یہاں پر مکتب کے ساتھ ساتھ مسجد بھی ہے جو گاوں والوں کی رضا مندی سے 15 سال قبل ہی بن چکی ہے۔اس مسجد میں جمہ کی نماز بھی ہوادا کی جاتی ہے۔اس مسجد کے آگے کے حصہ کے مینار کی تعمیر کا کام ہو رہا تھا۔جسکو پولیس نے روک دیا۔ نامہ نگار صدائے وقت نے موضع بیلوانا کے ایک فرد سے بات کی اور جاننا چاہا کہ آخر 15 سال پرانی مسجد کے مینار کی تعمیر کو کیوں روکا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ کچھ لوگ پرانی رنجش اور مسلمانوں کے لئے اپناے جا رہے بی جے پی سرکار کے رویے کیوجہ سے ایسا ہوا ہے۔