Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 2, 2018

عربی فارسی میں تقسیم اسناد۔

اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ میں منعقد ہوا تیسرا تقسیم اسناد پروگرام۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اعظم گڑھ کے طالب علم انعم عمیر کو ملا گولڈ و سلورمڈل۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .    

اشرف اصلاحی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لکھنؤ: (ارت پردیش )۔صوبہ کی راجدھانی میں واقع خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی میں جمعرات کو تیسرا جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوا جس میں پاس آؤٹ ۷۳ طلبہ کو تمغہ اور ۳۴۹ طلبہ کو سند دی گئی۔پروگرام کے مہمان خصوصی صوبہ اترپردیش کے گورنر رام نائک رہے جبکہ مہمان اعزازی جسٹس ایم ایس اے صدیقی و یونیورسٹی مجلس عاملہ کے رکن امت گپتا رہے۔جلسہ کا افتتاح عطاؤالرحمن اعظمی کی قرأت سے ہوا،پھر یونیورسٹی کا مقصد پر بنی ایک ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔امیر الجامعہ رام نائک کی اجازت کے بعد تقسیم تمغہ و اسناد کا پروگرام شروع ہوا۔جس میں انعم عمیر کو خواجہ معین الدین چشتی گولڈتمغہ وشعبۂ میں دوسرے نمبر آنے پر سلور دیا گیا ،رضوان احمد کو چانسلر مڈل و نضمی انشال کو وائس چانسلر مڈل دیا گیا۔اس کے علاوہ محمد زید،نشرح ناز،منیشا یادو،سنیہا یادو،مریم بانو،زینب صدیقی،محمد عارف،سائمہ سعید،عدنان رضوی،ثمن اشرف، محمد فیض سمیت ۷۳ نے مڈل حاصل کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا نام روشن کیا۔مڈل حاصل کرتے ہی سبھی طلبہ ایسے خوش ہوئے جیسے آسمان کی بلندیوں تک پہونچنے کے لئے پر لگ گئے ہوں۔
اس موقع پر گورنر رام نائک نے کہا کہ جلسہ تقسیم اسناد طلبہ کے لئے اہم پڑاؤ ہوتا ہے،تعلیم کے لئے والدین و اساتذہ نے بہت محنت کی ہیں اس لئے ان کا احترام اول ہے،تعلیم آپ کہ پونجی ہے اس کی حفاظت کرنا آپ کا فرض ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ شارٹ کٹ کا راستہ نہ اپنا کر محنت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں۔آخر میں انہوں نے شیخ الجامعہ سے ایم ایس اے صدیقی کے ذریعہ طلبا کو دیئے گئے ہدایت کو چھپوا کر ڈگری کے ساتھ طلبا کو دینے کی بات کہیں۔ا
یم ایس اے صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو عالمی نظان تعلیم کے تئیں دوستانہ رویہ اپنانا ہوگا۔سماج آپ کو عزت اس لئے نہیں دیتا کہ آپنے کیا حاصل کیا بلکہ عزت اس لئے دیتا ہے کہ آپ نے سماج کو کیا دیا؟ کسی بھی ملک کی کامیابی اس کے اساتذہ پر منحصر ہوتی ہے۔
یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ماہ رخ مرزا نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے روشن مستقبل کا متمنی ہوں،میری خواہش ہے کہ تمام طلبہ مستقبل میں ہمیشہ صحیح راہ پر چلیں اورملک مین امن و ہم آہنگی کے پیغامات کو عام کریں۔ مزید کہا کہ اس سال دو نئے کورس ایل ایل بی و پی ایچ ڈی شروع کئے جائیں گے۔
ایجوکیشن ایشیاء سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر دیوین اسٹیوٹ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ ہم طلبا کو آنے والے کل کے لئے صحیح طرح سے تیار کر رہے ہیں یا نہیں۔اس کے بعد شام میں ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوا جس میں مشہور گلوکار وں نے غزل و لوک گیت پیش کئے۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے سبھی شعبہ کے صدر و اساتذہ موجود رہے۔
اعظم گڑھ کے چھوٹے سے گاؤں علاؤالدین پٹی بلریاگنج کے کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والے خواجہ معین الدین چشتی گولڈمڈل و شعبہ سلور مڈل پانے والے طالب علم انعم عمیر فلاحی اعظمی نے کہا کہ تعلیم سے لے کر ہرمیدان میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے ،آئی اے ایس بن کر غریب و کمزور طبقہ کی ہر ممکنہ مدد کرونگا۔مڈل کی کامیابی اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بڑے بھائیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ دو بڑے بھائیوں کی وجہ سے آج اس مقام پر پہونچا ہوں۔وہیں جامعتہ الفلاح کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی و اساتذہ کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے صدر مسعود عالم فلاحی و دیگر اساتذہ اور سینئر دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انکی دی ہوئی تعلیم و محبت اور رہنمائی کی بدولت ہی یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔وہیں اشرف اصلاحی،سیف اصلاحی،ناصر فلاحی،محمد دلشاد،خلیل،حفیظ وغیرہ نے انعم عمیر کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اور روشن مستقبل کی دعا کی۔
صدائے وقت۔