Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 1, 2018

کیرالہ سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل۔

کیرالہ سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ممبئ۔(مہاراشٹر)۔ صدائے وقت. . 
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
حضرت سید معین الدین اشرف(معین میاں) نے آج ممبئ میں کیرالہ کے سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کرنے کی پر زور اپیل کی ہے۔بامبے کیرالہ مسلم جماعت کے اراکین نے سنی بلال مسجد میں حضرت معین میاں سے ملاقات کی اور کیرالہ کے حالات بتائے۔اس میٹنگ کی سر پرستی حضرت سید معین میاں نے کی اور موجودہ حضرات سے کیرالہ کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ انسانیت کے نام پر کیرالہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔اس موقع پر شبیر انصاری آل انڈیا مسلم او بی سی صدر ،نظام الدین راعین آل انڈیا او بی سی صدر ممبئی۔ڈاکٹر خلیل میمن،امین پٹیل ایم ایل اے۔شبیر پٹکا۔احسان بھائی۔اسلم لاکھا۔آصف سردار۔کاشف اجمیری۔شاکر پنجابی کے علاوہ اور بھی بہت سارے لوگ موجود تھے۔
تقریباً 11 لاکھ روپیے جمع ہوگئے ہیں جس کا ضرورت کا سامان خرید کر بامبے کیرالہ مسلم جماعت کو دیا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ بھی طے پایا کہ حضرت معین میاں کی سرپرستی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں 4 لوگ کیرالہ کے اور 4 لوگ ممبئی کے شامل رہیں گے۔یہ لوگ ضروری اشیاء لیکر کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں گے اور ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے ۔اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ عوام اپنی ذکوٰة۔خیرات۔صدقات سے کیرالہ کے متاثرین کی مدد کریں۔