Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 24, 2018

آل انڈیا ملی کونسل مشرقی اتر پردیش کی تشکیل نو کے سلسلے میں میٹنگ۔

لکھنو۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
آل انڈیا ملی کونسل کی ایڈھاک کمیٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد عیش باغ عید گاہ لکھنو میں ہوا جس میں یہ طے پایا کہ راجدھانی لکھنو میں مورخہ 4 نومبر 2018 کو مشرقی اترپردیش شاخ کا انتخابی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔پرگرام کی صدارت کرتے ہوئے مولانا طارق شفیق نے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی نمائندگی ہوتی ہے۔انتخاب آئینی و جمہوری انداز میں ہوتا ہے۔مہمان خصوصی مولانا رشید فرنگی محلی نے کہا کہ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس نے ماضی میں بڑے کارنامے انجام دئیے ہیں آج بھی عوام کو ملی کونسل سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔میٹنگ کو کونسل کے ایکزیکیٹیو ممبر راشد جمال (مئو)۔ایڈھاک کمیٹی کے کنوینر نجیب الرحمن ندوی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرڈاکٹر جمال خاں پرنسپل اسلامیہ کالج۔مولانا رضی الاسلام ندوی۔مسعود عالم جیلانی۔مولانا قمر عالم ندوی۔ڈاکٹر اسلم صدیقی۔جنید احمد ندوی۔وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔