Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 20, 2018

بریکنگ کرکٹ نیوز۔شہباز ندیم کی سنسنی خیز گیند بازی۔


بہار کے کرکٹر شہباز ندیم کی سنسنی خیز گیند بازی
دس اورز دس رنز اور آٹھ وکٹ
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر/ ابونافع اعظمی (صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

ان دنوں ہندوستان میں بین الصوبائی ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ وجے ہزارے کپ کا میلہ آج سے ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے تقریباً پورے سال اس طرح کی لیگ کرکٹ کھیلی جاتی ہے کرکٹ کے شائقین اس طرح کے لوکل میچز پر زیادہ توجہ نہیں دیتے الا یہ کہ کوئی انہونی ہوجائے آج اسی طرح کا واقعہ ہوا جب جھارکنڈ کے سینئر کرکٹر شہباز ندیم نے اپنی اسپن گیندبازی کا جادو دکھایا راجستھان اور جھارکھنڈ کے درمیان ہونے والے آج کے ون ڈے میچ میں شہباز نے نہ صرف کیریر کی بہترین گیندبازی کی بلکہ شاید ون ڈے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ہو تصور کیجئے راجستھان کی پوری ٹیم اٹھائیس اورز تین گیند میں 73 رنز ہی بنا سکی اکیلے شہباز نے دس اورز میں چار میڈن دس رنز دیکر آٹھ وکٹ لیکر دنیائے  کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ۔

بائیں ہاتھ سے گیندبازی اور دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شہباز 1989 میں مظفر بہار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی ابتداء 2004 میں  دھونی کی ڈومیسٹک ٹیم جھارکھنڈ سے کی اپنے فرسٹ کلاس کیرئر کے آغاز سے اب تک 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 307 وکٹ لے چکے ہیں تیرہ میچ میں پانچ یا زائد وکٹ لینے کا کارنامہ اور تین میچوں میں دس یا اس سے زائد وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں لو آرڈر بیٹسمین ہیں 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 85سب سے بڑے اسکور کے ساتھ 1955 رنز بنا چکے ہیں2011سے آئی پی ایل میں دہلی کی مستقل نمائندے کررہے ہیں  سال 2017 میں 51 وکٹیں لیکر لیڈنگ وکٹ ٹیکر تھے انڈیا اے کے تقریباً مستقل کھلاڑی بن چکے ہیں اسقدر میچور کھلاڑی کئی سالوں سے زور زور سے ٹیم انڈیا کے ڈور پر ناک کررہا ہے لیکن ٹیم انڈیا گزشتہ دو سالوں میں کلدیپ اور چہل کے رہتے ہوئے کسی اور اسپنر کو محدود اورز کی کرکٹ میں موقع نہیں دے سکی ہے دونوں اپنی لاجواب کارکردگی سے کسی اور اسپنر کے لئے اسپیس نہیں چھوڑ رہے ہیں بہرحال شہباز کا یہ سنسنی خیز پرفارمنس یقیناً BCCI کو کچھ الگ کرنے پر مجبور کرسکتا ہے اور اگلے سال محدود اورز کی کرکٹ میں خلیل احمد کے بعد ایک اور شاندار کھلاڑی کی انٹری ہوسکتی ہے ہماری نیک تمنائیں شہباز کے ساتھ ۔ لگے رہو شہباز ایک دن دنیا تمہارے قدموں تلے ہوسکتی ہے