Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

جونپور۔مشتبہ حالت میں نوجوان کی موت۔چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سریری تھا نہ حلقہ کے منی پور گاؤں میں ایک جوان کی مشتبہ حالت میں ہوئی مو ت کے معاملے میں متوفی کے والد کی تحریر پر پولیس نے قتلہ کے 25 روز گزرنے کے بعد مقدمہ درج کیا ہے۔واضح ہو کہ مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سورج پٹیل کی گزشتہ ماہ 31ا پریل کوزہریلی اشیا ء کھالینے سے طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ علاج کے لئے بھدوہی کے ایک اسپتال لے گئے تھے جہاں دوران علاج سورج کی مو ت ہو گئی تھی۔جس سے اہل خانہ صدمے میں تھے۔ مقتول کے والد رام نریش پٹیل نے شبہ ظاہر کر تے ہو ئے برسٹھی پولیس میں شکایت درج کرتے ہو ئے الزام لگا یا ہے کہ اس کے بیٹے کوا نل پٹیل، سنیل پٹیل، پریم پر کاش، رام بلی اپنے گھر بلا کر گھر لے جاکر زہر پلا دیا سورج جب گھر واپس لو ٹا تو اس کی طبیعت خراب ہو نے لگیا ور وہ بے ہو ش ہو گیا جسے علاج کے لئے بھدوہی لے جا یا گیا جہاں دوران علاج ا س کی موت ہو گئی۔مقامی پولیس نے تحریر ملنے پرچار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔خبر لکھے جانے تک کوئی گرفتاری نہیں ہو ئی تھی۔