Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

جونپور۔نا معلوم کار نے بائیک سوار کو ماری ٹکر۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پوارا تھانہ حلقہ کے رائے بریلی۔جونپور شاہراہ پر واقع ٹول کے قریب موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو نامعلوم گاڑی نے اپنی زد میں لیکر فرار ہو گئی۔حادثہ میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنھیں علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
اطلاع کے مطابق منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے مقامی قصبہ کے نئی گنج محلہ رہائشی دیوا سیٹھ23ولد بھولا سیٹھ اور کمال پور رہائشی ترلوکی ساہو17ولد بیج ناتھ ساہو اتوار کے روز کسی کام کیلئے موٹرسائیکل سے مچھلی شہر بازار گئے تھے جہاں سے دوپہر میں دونوں واپس لوٹنے لگے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی موٹرسائیکل شاہراہ پر واقع ٹول کے قریب پہنچی تھی سامنے سے آرہی نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ کے بعد راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لواحقین کو اطلاع دیتے ہوئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔