Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

جونپور میں ڈینگو کا قہر

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں گزشتہ کئی دنوں سے چل رہے ڈینگو بخار کی وجہ سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔بہتر سہولت اور علاج کا مکمل انتظام نہیں ہونے سے روزانہ کسی نہ کسی مریض کی موت ہو رہی۔اتوار کی الصبح بھی کھٹہن تھانہ حلقہ کے اسرولی گاؤں رہائشی ایک نوجوان کی ڈینگو بخار سے علاج کے دوران موت ہو گئی۔نوجوان بیٹے کی موت ہوتے ہی پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی عارف علی19ولد ریاست علی مقامی کانوینٹ اسکول میں انٹر میڈیٹ کا طالب علم تھا۔گزشتہ ہفتہ تیز بخار ہونے پر اہل خانہ نے علاج شروع کرایا لیکن آرام نہیں ہونے پر علاج کیلئے وارانسی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں جانچ کے دوران ڈینگو کی تصدیق ہوئی۔کئی دنوں کے علاج کے باوجود بھی حالت نازک ہونے پر لواحقین علاج کیلئے دہلی لے جا رہے تھے کہ کانپور پہنچنے پر اس کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ نے کانپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں صبح میں اس کی موت ہو گئی۔نوجوان بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔دوپہر میں گاؤں کے ہی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ڈینگو کے دستک سے گاؤں میں خوف کا ماحوم قائم ہے۔