Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

جونپور۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کیا۔وزیر داخلہ کا پتلا نذر آتش

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماج وادی پارٹی کے ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی کی قیادت میں اتوار کو نگر پالیکاکے پاس وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا پتلا نذر آتش کر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرہ موبائل کمپنی کے منیجر وویک تیواری کی راج ناتھ سنگھ کے لوک سبھا حلقہ لکھنؤ میں گولی مار کر کی گئی قتل کے خلاف رہا۔ اس موقع پر مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ ریاست کی عوام اس ناکام حکومت کے سربراہ کے اشارے پر عوام کا قتل کرا رہی ہے، ایسی حکومت کے کام کے خلاف احتجاج میں ہم سماجوادی پارٹی لوگ ہمیشہ احتجاج کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں پھیلی بدامنی اور قانون نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھاجپا حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔کہا کہ جہاں مرکزی وزیر داخلہ کا پارلیمانی حلقہ ہو اور صوبے کی دارالحکومت ہو وہاں وزیر اعلی سمیت تمام بڑے افسر لیڈر وغیرہ موجود ہوں، وہاں پر ایسا واقعہ اگر ہو جاتا ہے تو یہ ملک و ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے دور حکومت میں درجنوں ایسے قتل انجام دیے گئے ہیں جن سے آج تک پردہ نہیں اٹھ سکا ہے۔ اس موقع پر پروین یادو، پریتم یادو، پردیپ یادو، روی یادو، رضوان حیدر، وکاس یادو، ڈاکٹر امت یادو، انل یادو، ستیش یادو، راج ترپاٹھی، راکیش یادو، سنتوش تیواری، رمیش موریہ، منیش یادو، پربھاکر موریہ، پرمود یادو، شیکھر یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔