Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

عیسائی دعائیہ پروگرام میں پولیس چھاپہ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے جمدہاں گاؤں میں عیسائی مشنریوں کی جانب سے مذہب تبدیل کرا کر اجتماعی دعا کرائے جانے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ماری کر جانچ کی۔پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران پادری نہیں ملا،حالانکہ موقع پر کچھ خواتین اجتماعی دعا کرتی ہوئی ملی۔خواتینوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس واپس لوٹ گئی۔
واضع ہو کہ ضلع کے چندوک تھانہ حلقہ کے بھولن ڈیہ اور منگرابادشاہ پور کے پوروپور،نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے سریاں گاؤں میں عیسائی مشنریوں کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں دلت اور غرباء کو ہندو مذہب سے عیسائی بنادیے جانے کی اطلاع کے بعد انتظامیہ کافی سنجیدہ ہے۔ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے عیسائی ہوئے لوگوں سے ملاقات کر کافی معلومات جمع کر پادری کے خلاف کاروائی بھی کر چکی ہے۔اتوار کے روز جمدہاں گاؤں میں دلت بستی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مذہب تبدیل کر اجتماعی دعا کرائی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھاپہ ماری کر موقع پر موجود خواتینوں سے پوچھ گچھ کر واپس لوٹ گئی۔