Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

جونپور۔گلا دبا کر آدمی کا قتل۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں میں گھر کے باہر سو رہے ایک نوجوان کی گلا دبا کر قتل کی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ڈاگ اسکوائڈ اور فارنسک کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش میں پولیس نے گاؤں کے ہی دو لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی نرمل ویشوکرما کا بیٹا کرشن رام ویشوکرما17گزشتہ روز کھانے کے بعد گھر کے باہر چارپائی پر سونے چلا گیا تھا۔اتوار کی صبح نوجوان کی بھابھی کافی دیر تک نیند سے بیدار نہیں ہونے پر اسے اٹھانے گئی تو وہ حیران رہ گئی۔گلے پر رسی سے دبانے کے نشان ملنے پر بھابھی کے شور مچانے پر لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور قتل کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس ڈاگ اسکوائڈ اور فارنسک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کی۔ڈاگ اسکوائڈ جانچ کے دوران گاؤں کے ہی دو مکانوں پر جا کر ٹھہر گیا۔پولیس نے شق کی بنیاد پر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔مقامی لوگ قتل آشنائی کو لیکر ہونا بتا رہے ہیں۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی۔