Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

لکھنئو ۔عام آدمی پارٹی کی صوبائی جائزہ میٹنگ۔

صدائے وقت۔۔نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لکھنئو۔۔۔30 ستمبر۔عام آدمی پارٹی اتر پردیش کی ایک صوبائی جائزہ میٹنگ صوبائی انچارج سنجئے سنگھ (ایم پی) کی صدارت میں گاندھی بھون قیصر باغ لکھنئو میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں صوبے کے تقریباً سبھی اضلاع کے پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔اس جائزہ میٹنگ میں سبھی ضلعوں کی یونٹ کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور پارٹی کو مظبوط اور فعال بنانے کے لئیے ضروری ہدایات دی۔صوبائی انچارج نے پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اب وقت آگیا ہے کہ عاپ کارکن کسانوں، مزدورں، نوجوانوں اور عام آدمی کے مسائل لے کر کھڑے ہوں اور 2019 میں مرکزی سرکار کو اکھاڑ پھینکیں۔رافیل سودا گھوٹالہ کو لیکر انھوں نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا سبھی ضلع یونٹ کو ہدایت دی گئی کہ آیندہ 7 اکتوبر کو سبھی ضلع ہیڈکواٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا پتلا نذر آتش کیا جائے۔اس کے علاوہ انھوں نے تمام ضلع یونٹوں کو ہدایت دی کہ ہر ضلع میں عوام سے رابطہ قائم کرنے کے لئیے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے لئیے پیدل مارچ کا اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر متفقہ طور پر تجویز پاس کی گئی کی صوبے کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے لئیے تحریک چلائی جائے۔2019 کے پالیمانی الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں بھی عہدیداران کی رائے مانگی گئی۔انھوں نے کہا کہ عاپ کسی بھی متحدہ محاذ کا حصہ نہیں ہے۔اب یہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی طے کرے گی کہ صوبے میں پارلیمانی الیکشن کیسے اور کتنی سیٹوں پر لڑا جائے۔اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے کئی کارکنان اپنی پارٹی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے۔سنجئے سنگھ نے سبھی کو عاپ کی ٹوپی پہنا کر استقبال کیا۔ریاست کے سبھی زون انچارج نے بھی خطاب کیا۔