Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

لکھنئو۔۔وویک تیواری قتل معاملہ،مانگیں پوری نہ ہوئی تو عاپ احتجاج شروع کرے گی۔

لکھنئو اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان ، ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ اگر لکھنئو ویویک تیواری قتل معاملہ میں یو پی سرکار نے ان کی مانگوں کو نہیں مانا تو عاپ ریاست میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔انھوں نے ریاستی حکومت کو تین دن کا وقت دیتے ہوئے اپنی چار نکاتی مانگ رکھا ۔انھوں نے کہا کہ واقعہ کی جانچ ہائی کورٹ کے زیر نگرانی ایس آئی ٹی کے ذریعہ کرائی جائے۔مقتول کے ورثاء کو ایک کروڑ کا معا وضہ دیا جائے، خاندان کے کسی فرد کو سرکاری نوکری دی جائے اور اہل خانہ کے تحفظ کا انتظام کیا جائے۔
لکھنئو میں عاپ کارکنان کی ایک میٹنگ میں شرکت کے لئے لکھنئو آئے ریاستی انچارج سنجئے سنگھ نے مقتول وویک تیواری کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی ۔انھوں نے اس دوران وویک تیواری کی بیوہ کی بات دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال سے فون پر بات کروائی۔کیجری وال نے بھی یقین دہانی کرائی کہ عاپ آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور آپ کو انصاف ملنے تک عاپ اس خاندان کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں لکھنئو گومتی نگر پولیس نے شب کو دو بجے معمولی کہا سنی کے بعد وویک تیواری نام کے شخص کو اسکی کار میں ہی گولی ماردی تھی جس کے نتیجے میں ویویک تیواری کی موت ہو گئی۔عاپ سمیت سبھی حزب اختلاف کی پارٹیوں نے یوگی حکومت میں پولیس کی کارکردگی پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔