Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

اتر پردیش کو چار صوبوں میں تقسیم کرنے کی عام آدمی پارٹی کی مانگ۔

لکھنئو۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔۔۔30 ستمبر ۔۔عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان، ممبر پارلیمنٹ و یو پی انچارج سنجئے سنگھ نے مانگ کی ہے کہ اتر پردیش کی ترقی خوشحالی و نظم ونسق کی بہتری کے لئیے ضروری ہو گیا ہے کہ صوبے کو چار حصوں میں تقسیم کرکے پشچمی پردیش، بندیل کھنڈ،اودھ پردیش و پوروانچل نام سے صوبے بنا دیا جانا چاہیے۔اس بابت انھوں نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رقبہ کے لحاظ سے یو پی ملک کا چوتھا بڑا صوبہ ہے مگر آبادی کے لحاظ سے اول ہے۔24 کروڑ کی آبادی والے صوبے کو اگر چار حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تو تعلیمی۔اقتصادی۔و نظم و نسق کا نظام بہتر ہو سکتا ہے۔
انھون نے کہا کہ 2019 کا پارلیمانی انتخاب میں یہ اہم مدعا ہوگا۔انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 12 اکتوبر سے ہمارا یہ مشن شروع ہوگا جس میں عوام کے بیچ میں جاکر ان کی رائے لی جائے گی اور دستخی مہم شروع کی جائے گی ۔ 50 لاکھ لوگوں کی دستخط کرا کر گورنر اتر پردیش و صدر جمہوریہ کو پیش کیا جائے گا۔سنجئے سنگھ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ یو پی کو تقسیم کرکے جب چار صوبے بن جائیں گے اور وہاں عاپ کی سرکار بنتی ہے تو کسانوں اور نوجوانوں پر خاص دھیان دیا جائے گا۔نوجوانوں کو روزگار کی گارانٹی دی جائے گی اور جب تک حکومت ان کو نوکری نہیں دے سکتی تب تک سبھی بے روزگاروں کو دس ہزار روپیہ بھتا دیا جائے گا۔کسانوں کے متعلق انھوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی بھی اقتصادی مدد کی جائے گی۔