Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 4, 2018

گنگا کاویری ٹرین میں ڈکیتی۔

گنگا کاویری ایکپریس میں ڈکیتی۔
بدمعاشوں نے تقریباً 20 لاکھ کی مالیت نقدی و زیورات کی لوٹ کی۔
ا10 افراد زخمی۔
ریلوے میں بڑھتے جرائم و ڈکیتی کی واردات میں اضافہ سے عوام میں تشویش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الہ آباد ۔اتر پردیش۔۔(نامہ نگار صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چننئی سے الہ آباد آ رہی گنگا کاویری ایکسپریس میں 16 نقاب پوش بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کی اور تقریباّ 20 لاکھ مالیت کے سامان زیورات و نقدی اسلحے کی نوک پر مسافروں سے لوٹ لئیے۔یہ واقعہ دوشنبہ کی رات کو پیش آیا جب ٹرین مانک پور اسٹیشن سے 11 کلو میٹر آگے ایک چھوٹے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو چین پولنگ کرکے ٹرین کو روک دیا گیا اس کے بعد بدمعاشوں نے چہرے پر نقاب پہنے ہوئے کوچ نمبر 2 سے 9 تک چڑھ گئے
کوچ کی لائٹ آف کرکے لوٹ پاٹ شروع کردی مسافروں کے اعتراض کرنے پر انھوں نے چاقوں سے حملہ کرکے 10 لوگوں کو زخمی کر دیا۔حملے میں زخمیوں کے علاج کے لئے ریلوے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔اس پورے واقعہ کی رپورٹ الہ آباد جی آر پی تھانہ میں درج کرائی گئی۔اس واقعہ کی جانچ کی ذمے داری مانک پور جی آر پی کے حوالے کی گئی ہے۔گنگا کاویریایکپریس 12669 چننئی سے چھپرا تک جاتی ہے۔یہ لوٹ پاٹ کی واردات رات 1۔22 بجے سے 3۔15 بجے تک چلتی رہی۔اس کے بعد بدمعاش پنہائی و ڈبھورا اسٹیشن کے درمیان اتر کر بھاگ گئے۔اور ٹرین صبح 5۔25 بحے الہ آباد جنکشن پہنچی۔
اس سلسلے میں ریلوے کے سی پی آر او۔۔این سی آر نے کہا کہ معاملہ نظم و نسق و قانونی انتظام سے جڑا ہوا ہے ریلوے پوری طرح سے تعاون کر رہا ہے۔زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہے ۔ان کو معاوضہ بھی دیا جا چکا ہے اور کسی کو بھی کوئی گہری چوٹ نہیں آئی۔
ریلوے میں بڑھتے ہوئے جرائم سے عوام و مسافروں میں بڑی تشویش ہے۔اس کے قبل ابھی کچھ روز پہلے ہی بمبئ سے یو پی آنیوالی ٹرین کے جنرل ڈبے میں بھی بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کی کوشش کی تھی جن میں کچھ بدمعاشوں کو بعد میں مہا راشٹر پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔۔۔ریلوے پولیس جی آر پی۔و آر پی ایف پر سوالیہ نشان ہے ۔۔