Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 4, 2018

ڈاکٹر طارق شیخ کی ایک بے لاگ تحریر

مسلمان قوم کا قاتل کون۔؟مسلم قیادت یا سیاسی پارٹیاں۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ڈاکٹر طارق شیخ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کو آزاد ہوئے 70 سال گزر گئے لیکن مسلمانوں کی بدحالی۔بے بسی و پستی نہیں بدلی۔اس کا ذمے دار کون؟کیا اس بدحالی کا ذمے دار خود مسلمان ہے یا مسلم قیادت۔یا پھر مولوی جو ہر روز نئے نئے فتوے صادر کرتے رہتے ہیں۔
مسلمانوں اپنی آنکھیں کھولو اور قوم کے نام پر ٹھیکے داری کرنے والوں کو نہ مانو بلکہ خود اور خود کی نسلوں میں اپنی طاقت و اپنی سوچ پیدا کرو۔ملک و قوم کے لئیے سیاست سے لیکر تعلیم تک کا سنہرا سفر طے کرنے کا عزم کرو ورنہ تمھاری یہ گمراہی تمھاری آنیوالی نسلوں کو تباہ و برباد کر دے گی۔سب سے پہلے اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بناو۔انھیں ڈاکٹر۔انجینیر۔ٹیچر و آفیسر بناو۔سرکاری مشنری میں انکو بھیجنے کی کوشش کرو انھیں آئی اے ایس ۔آئی پی ایس۔پی سی ایس بناو ۔اگر اتنی ہمت نہیں ہے یا سوچ نہیں ہے تو کم از کم ہولیس میں بھرتی کرو۔ریلوے و دیگر سرکاری نوکریوں میں بھرتی کرو۔آج اگر مسلمان پسماندہ ہے تو اس کی  ذمے دار سبھی سیاسی پارٹیاں ہیں اور وجہ آپ کی خاموشی ہے آپ نے جسے بھی اپنے گلے لگایا اسی نے آپ کے گلے کو کاٹنے کا کام کیا۔آپ نے کبھی ہمت نہیں کی ان کے سامنے سچ بولنے کی۔آج اس ملک کا مسلمان زندگی کے ہر شعبہ میں پچھڑا ہوا ہے چاہے و تعلیم ہو ، نوکری ہو یا سیاست۔آپ ہمیشہ غلام بن کر رہے مزدور بن کر رہے۔اب بس! اب آپ طے کرو کہ بغیر حصے داری کے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔اپنے حق کے لئیے اپنی آواز خود بلند کریں گے۔اور ایسے لوگوں کو سپورٹ کریں گے جو صرف اپنی قوم کا نہیں بلکہ ملک و قوم کی بھلائی کا کام کرے۔
صدائے وقت۔