Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

ضلعی اجتماع جماعت اسلامی ہند جونپور۔

جونپور اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔جماعت اسلام ہند ضلع جونپور کے امیر جماعت جلال الدین سرور کے مطابق کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے تحت موضع معروف پور میں
مورخہ 5 اکتوبر 2018 بروزجمعہ کو جماعت کا ایک جلسے کا انعقاد ہوگا۔اس پرگرام میں مولانا عتیق الرحمٰن اصلاحی۔عبد اللہ فاروق۔سعید احمد اعظمی ،محمد اسلم فلاحی،شفیع الزماں،سعید احمد اعظمی و دیگر علمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔یہ عالم فاضل حضرات مختلف عنوان پر اپنے خطاب سے عوام کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں گے۔پروگرام کے کنوینر بدیع الزماں کے مطابق سبھی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ۔مہمانوں کے قیام و طعام کا معقول انتظام کیا جارہا ہے۔انھوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اپنی مذہبی معلومات میں اضافہ کریں۔