Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

آعظم گڑھ۔۔ناجائز اسلحہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش۔پولیس ٹیم کو 25 ہزار کا انعام۔

اعظم گڑھ۔اترپردیش۔پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔نامہ نگار صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعظم گڑھ ایس پی کے ذریعہ جرائم و جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت پولیس نے مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے تحت موضع بی بی پور دیوار میں چھاپہ ماری کر ایک غیر قانونی اسلحہ ساز فیکٹری کا پردہ فاش کیا۔تھانہ مہاراج گنج کے انچارج اشونی پانڈے کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ مذکورہ گاوں میں ناجائز طریقے سے غیر قانونی اسلحہ بنایا جاتاہے۔تھانہ انچارج نے مع پولیس فورس چھاپے ماری کرکے ایک فرد کو گرفتار کرلیا اور ساتھ ہی اسلحہ سازی میں استعمال ہونے والے سازوسامان کو ضبط کر لیا۔اس میں 315 بور کے دیسی طمنچہ 11 عدد اور 25 عدد نامکمل طمنچہ کے علاوہ کئی طرح کے اوزار ضبط کر لیئے۔موقع پر موجود دیگر 6 افراد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار شدہ فرد رام ناتھ ولدشیام دیو ساکن مکرا تھانہ رونا پار ضلع اعظم گڑھ کے بیان کے مطابق بھاگنے والے دیگر 6 لوگوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کو  جیل بھیج دیا گیا۔۔یہ گینگ کافی دنوں سے اسلحہ سازی کے کاروبار سے جڑا ہوا تھا اور یہ لوگ پڑوسی اضلاع کے ساتھ ساتھ ریاست بہار کے بھی قریب ترین  اضلاع میں اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔ایس ایس پی اعظم گڑھ نے پولیس کی اس کارکردگی پر پوری ٹیم کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے 25 ہزار کا انعام دیا