Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 30, 2018

طبی دنیا کا ایک معروف نام حکیم فخر عالم۔

از ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔چیف ایڈیٹر نیوز پورٹل صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
خطہ اعظم گڑھ  کا ہمیشہ سے ہی زندگی کے ہر شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام  ہے۔ہر دور میں یہاں ایسی شخصیات پیدا ہوتی رہی ہیں جنھوں نے اپنی فیلڈ میں نمایاں خدمات انجام دیئے ہیں۔اب اگر اس کی مٹی میں علی گڑھ کی آمیزش ہو جائے تو دیار شبلی و چمن سرسید کے خمیر سے بنی ہوئی شخصیت زندگی میں ضرور ہی کچھ اہم کارنامے انجام دےگی۔انھیں شخصیات میں ایک اور نام جڑ رہا ہے ، حکیم فخر عالم۔حکیم فخر عالم کا تعلق اعظم گڑھ کے مردم خیز علاقہ سرائمیر و پھولپور کے درمیان واقع موضع
بھور مئو ،ضلع اعظم سے ہے.انھوں نے مدرسۃ الاصلاح ،سرائے میر ،اعظم گڑھ سے فراغت کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج سے بی یو ایم ایس اور ایم ڈی کی تعلیم حاصل کی. زیڈ وی ایم یونانی میڈیکل کالج، پونہ میں لکچرر اور اتر پردیش میں میڈیکل آفیسر کی خدمت انجام دینے کے بعد جولائی 2006 سے مرکزی کونسل برائے تحقیقات طب یونانی میں خدمت انجام دے رہے ہیں، اس وقت سائنسٹ 3کے عہدے پر فائز ہیں. اس وقت ریجنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، علی گڑھ میں پوسٹنگ ہے، اس لیے علی گڑھ میں قیام پذیر ہیں۔
تاریخ طب اور مطالعہ مخطوطات تحقیق کے خاص موضوع ہیں، اب تک آٹھ کتابیں شائع ہوچکی ہیں، دو زیر اشاعت ہیں. رازی ہند - پروفیسر حکیم محمد طیب، حکیم سید ظل الرحمن ایک مطالعہ، ہندوستان کی طبی درس گاہیں، اردو طبی مترجمین، یونانی طب کا مغل اور برطانوی عہد ،طبی اخلاقیات، اسٹینڈرڈ یونانی ٹریٹمنٹ گائیڈ لائن وغیرہ ان کی اہم تالیفات ہیں.

اردو طبی مترجمین 2017 میں شائع ہوئی ہے، اس پر اترپردیش اردو اکیڈمی نے پہلے زمرہ کے ایوارڈ سے نوازا ہے. یہ کتاب تاریخ طب کے موضوع پر ہے، اس میں 115 طبی مترجمین اور ان کے تراجم کی تفصیلات کا احاطہ ہے.
اس علمی کارنامے کے بعد ابھی حکیم فخر عالم کو اور بلندیوں کو چھونا ہے اور امید یہی ہے کی ان کی تصنیفات سے طبی دنیا میں ایک نیا باب شروع ہوگا اور اآنیوالی نسلیں اس سے مستفید ہوں گی۔