Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ میں بدعنوانی۔تحریک اوقاف کی ریاست گیر تحریک کا انتباہ۔

  مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کی بدعنوانیوں کی جانچ کے سلسلہ میں قائم جسٹس شیخ کمیشن کی رپورٹ پرحکومت فوری عمل کرے۔
بصورت دیگر ریاست گیر سطح پر تحریک چلائی جائے گی ،۔
شبیر احمد انصاری۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ممبئی ۲۵؍ ستمبر (ذرائع)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک اوقاف کی جانب سے جارہ کردہ پریس نوٹ میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ مہاراشٹر وقف بورڈ میں ہوئے گھپلو ں اور دھاندلیوں کی تحقیق کے لیے قائم کردہ ریٹائیرڈجج جسٹس اے ٹی اے کے شیخ کمیشن کی رپورٹ پر فوری عمل آوری کرے ۔یہ مطالبہ تحریک اوقاف کے صدرشبیر احمد انصاری نے کیا بصورت دیگر تحریک اوقاف ریاست گیر سطح پر اس کے لیے تحریک چلائے گی۔ واضح رہے کہ تحریک اوقاف یہ مطالبہ گزشتہ کئی مرتبہ حکومت سے کرچکی ہے ،اس سلسلہ میں وہ ریاستی گورنر اور وزیر اعلی سے بھی مل چکے ہیں اور ریاست کی موجودہ  وقف املاک اور وقف بورڈ کی صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں ۔
گزشتہ دنو ں ریاست مہاراشٹر کے وزارت اقلیتی بہبود کی جانب سے وقف بورڈ کے 7ممبران پر اپنے عہدے کا ناجائزفائدہ اٹھانے پر ان کے خلاف فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ شبیر احمد انصاری نے مزید کہا کہ 2003میں ریاستی وقف بورڈ کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ جس کے پہلے صدر ڈاکٹر ایم اے عز یز تھے ،بورڈ کی غیر قانونی کارکردگی کی مسلسل شکایتوں پر حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیشن اے ٹی اے کے شیخ (ریٹائرڈ ضلع مجسٹریٹ ) 09/10/2007کو مقررکیا تھا،کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کو 07/04/2014کو پیش کردی تھی جس میں کمیشن نے واضح طورپر 113بدعنوانیوں کے معاملات پر اپنی تحقیقاتی حقیقت پسندانہ رپورٹ  حکومت کو پیش کی ۔رپورٹ میں جن  لوگوں نے وقف بورڈاور وقف املاک کو نقصان  پہنچایا اور غیر قانونی طریقے سے اس کو فروخت کیا تھا ۔ان سب کا نامزد تذکرہ اس میں موجود ہے ۔ جس میں کئی سیاسی جماعتوں کے اہم لیڈران کے ساتھ مسلم جماعتوں و تنظیمو ں کے افراد کے بھی نام ہیں۔تحریک یہ مانتی ہے کہ اگر جسٹس شیخ کمیشن کی شفارشات پر فوری طور پر عمل میں لایا جاتاہے تو وقف بورڈ کو بسترمرگ سے اٹھایا جاسکتا ہے اور جن لوگوں نے کروڑوں کے گھوٹالے کیے ہیں ان کو سزادلائی جاسکتی ہے ۔
تحریک کے سیکریٹری مرز اعبدالقیوم ندوی نے کہا کہ ریاست میں وقف املاک کا دوسرا سروے جاری ہے ۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر پونہ اور پربھنی کا سروے کیا جا رہا ہے جوآخری مرحلہ میں ہے ۔سروے کے سلسلہ میں کسی بھی بورڈ کے ممبر نے کوئی حصہ یا کام کیا ہو ہمیں نظرنہیں آتا جبکہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہی وقف بورڈ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک اوقاف  کے ممبران نے پوری ریاست کا دورہ کیااور لوگوں میں بیداری پیدا کی ہے۔ وقف کے سروے اور اے ٹی اے کے شیخ کمیشن کی شفارشات پر فوری عمل کرنے کے لیے  تحریک کے ذمہ داران جلد ہی  ریاستی وزیر اعلی سے بھی ملاقات کریں گے۔آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے ممبئ پردیش صدر نظام الدین راعین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وقف بورڈ ممبران پر کاروائی کرے۔
یہ اطلاع تحریک کے سیکریٹری  مرزا عبدالقیوم ندوی نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے ۔

صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔