Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز۔انڈیا افغانستان میچ ہوا ٹائی


شارجہ میں میانداد کے آخری بال پر یادگارچھکے کے بعد راشد خان نے دبئی میں آخری وکٹ لے کر ہندوستان سے میچ کیا ٹائی۔
. . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر و تجزیہ/ ابونافع اعظمی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
امارات میں جاری ایشیا کرکٹ کپ میں آج کا افغانستان و انڈیا کا میچ اب تک کا سب سے سنسنی خیز میچ ثابت ہوامیچ کے آخری لمحات فل کلائمیکس ، تھریلر اور سسپنس سے بھر پور تھے آج کے میچ کا فائنل پر کوئی اثر نہیں تھا اسی لئے ہندوستان نے اپنے وننگ کمبنیشن کو توڑتے ہوئے بینچ پر باہر بیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہوئے پانچ تبدیلیاں کی دونوں اوپنر کپتان روہت اور نائب کپتان شیکھر کی جگہ راہل اور پانڈے نے لی جبکہ فرنٹ بالرز بومرہ اور بھونیشور کی جگہ خلیل احمد اور دیپک چاھر نے لی دیپک حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میں ڈیبو کر چکے تھے آج ون ڈے میں بھی ڈیبو کیا جبکہ چہل کو بھی باہر رکھا گیا اور سدھارتھ کول کو کھلایا گیا دھونی نے کپتانی کی ان کا بطور کپتان یہ200واں میچ تھا آج ٹاس جیت کر افغان ٹیم نے بیٹنگ لی ان کا پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں بھارت کی طرح شاندار تھا اب تک لیگ میچوں میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرانے کے بعد سوپر فور کے دونوں میچ بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف انتہائی سنسنی خیز شکست آخری اور میں ہوئی تھی اور آج کا میچ بھی آخری گیند سے پہلے تک چلا جب ہندوستان کو دو گیندوں میں ایک رن کی ضروت تھی اور وکٹ پر آخری جوڑی تھی بالر راشد خان تھے فیلڈرز سب کلوز تھے سنگل روکنے کے لئے جدیجہ کو راشد نے چھوٹی گیند پھینکی جدیجہ نے اسے مڈ وکٹ کے اوپر سے مارکر ہندوستان کو جتانے کی کوشش کی لیکن گینڈ ہوا میں اچھلی اور مڈ وکٹ کے فیلڈر کے محفوظ ہاتھوں میں چپک گئی افغانوں نے میچ ٹائی کرلیا تھا اور ان کا ٹائی کرنا ہی ان کے لئے جیت سے کم نہیں تھا آج جب افغان ٹیم نے مقررہ پچاس اورز میں آٹھ وکٹ پر 252رنز اوپنر اور وکٹ کیپر محمد شہزاد کے تابڑ توڑ 116 گیندوں پر 124 رنز کی مدد سے بناکر ہندوستان کو جب اس ٹارگٹ کو چیز کرنے کا موقع دیا  اور اس کے اوپنرز نے صرف سترہ اورز میں برق رفتار110 رنز کی پارٹنرشپ کی تو کسی کے سان و گمان میں نہیں تھا کہ یہ میچ اسقدر سنسنی خیز ہوگا بھارت کے لیجنڈ کرکٹرز کپل ، گواسکر وغیرہ مقررہ اورز سے پانچ سات اورز قبل بھارت کے لئے جیت کی پیشین گوئی کررہے تھے کہ اچانک میچ سنسنی خیزی کی طرف مڑنے لگا 49گیند پر امباتی رائیڈو نے 57 رنز اور 66گیند پر 60 رنز راہل جب بناکر آؤٹ ہوئے تو بیس اورز میں ہندوستان چھ سے اوپر کی اوسط سے 127رن بنا چکا تھا 127 رنز کے مجموعی اسکور پر جب راہل ریورس سویپ کے چکر میں نہ صرف وکٹ گنوا بیٹھے بلکہ صاف ایل بی ڈبلیو پر ساتھی کھلاڑی کارتک کے مشورے سے غلط ریویو لے لیا جو بہت جان لیوا ثابت ہوا میدانی امپائر نے دھونی اور کارتک کو غلط ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا تو بھارت کے پاس ریویو نہیں بچا تھا رہی سہی کسر اچھا کھیل رہے جادھو بد قسمت رہے کہ کارتک کا ایک تیز سیدھا شاٹ بالر کے ہاتھ کو مس ہوتا ہوا وکٹوں کو جا لگا اور یوں رن آؤٹ ہوگئے میچ میں افغانوں نے جان لڑا دی افغان کپتان اصغر نے شاندار کپتانی کی بہر حال ہندوستان کو آخری اورز میں  راشد کی چھ گیندوں پر سات رن درکار تھے پہلی گیند جدیجہ نے کھیلی نان اسٹرائک پر خلیل احمد تھےجنہوں نے لسٹ اے کے سترہ اننگ میں اب تک صرف ایک رن بنائے تھے اس لئے ایک رن ہوتے ہوئے بھی جدیجہ نے نہیں لیا دوسری گیند جدیجہ نے مڈ وکٹ پر چوکا جڑ دیا تیسری گیند پر ایک رن لے لیا اب تین گیند پر دو رن جیت کے لئے درکار تھے راشد کے سامنے خلیل نے چوتھی بال پر گرتے پڑتے ایک رن بنا لئے میچ برابر ہوچکا تھا اب افغان فیلڈرز نے جدیجہ کو ہر طرف سے گھیر لیا راشد نے چھوٹی تیز گیند ڈالی جدیجہ اپنے اعصاب پر قابو نہ پاسکے اسے مڈ وکٹ پر واحد متعین فیلڈر کی طرف اچھال دیا جس نے آسانی سے اس کیچ کو لپک  لیا یوں یہ سنسنی خیز میچ شارجہ میں انڈو پاک کے درمیان1984کے سنسنی میچ کو ذہنوں میں تازہ کرگیا جس میں میانداد نے آخری گیند پر جیت کے لیے مطلوبہ پانچ رن کے لئے چیتن شرما کی آخری گیند پر چھکا لگار میچ پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا تھا ۔ افغان ٹیم فائنل کھیلنے کی پوری حقدار تھی لیکن لاجواب کھیل کے باوجود کچھ قسمت نے بھی یاوری نہیں کی ۔بہر حال افغان کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے سب کے دل جیت لئے ہیں اور مبصرین کی طرف سے بڑی داد سمیٹ رہے ہیں ۔ کل گروپ فور کا آخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیمی فائنل جیسا ہے جو ٹیم جیتی وہ 28 ستمبر کو بھارت سے فائنل لڑے گی