Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 7, 2018

شیو سینا نے کیا وزیر پٹرولیم کا پتلا نذر آتش

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پٹرلیم اشیاء کی قیمتوں میں روزانہ ہو رہے اضافہ کو لیکر جمعہ کے روز جہاں سماجوادی پارٹی نے سائیکل چلا کر احتجاج درج کرایاوہیں بھاجپا کی پالیسیوں سے ناراض شیو سینا پارٹی کے کارکنوں نے بھی مخالفت درج کرائی۔شیوسینا کے کارکنوں نے وزیر اعظم کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پٹرولیم وزیر کا پتلا نذر آتش کر مظاہرہ کیا۔
شیو سینا کے ضلع صدر راجیش یادو کی قیادت میں درجنوں کی تعداد میں شہر کے ٹی ڈی کالج کے گیٹ پر جمع ہوئے کارکنوں نے پٹرولیم اشیاء کی اضافی قیمت کے خلاف وزیر اعظم اور پٹرولیم وزیر کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان کا پتلا نذر آتش کیا۔اس موقع پر طلباء لیڈر اونیش سنگھ نے کہا کہ ملک کی عوام کو اچھے دن کا خواب دکھانے کا وعدہ کر حکومت حاصل کرنے والی بھاجپا حکومت صرف بیان بازی کرنے میں مصروف ہے۔ڈالر کے مقابلے آئے دن روپے کی قیمت نیچے جا رہی اور پٹرولیم اشیاء کے قیمت میں اضافہ سے عوام کی کمر توڑنے والی بھاجپا حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔مرکزی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے غریب اور مجھلے لوگوں کی زندگی پریشانیوں کے دور سے گزر رہا ہے لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کا عوام کیلئے دیا گیا سبھی نعرہ محض ایک مزاک بن کر رہ گیا ہے۔اس موقع پر وشال سنگھ،ابھشیک سنگھ،شبھم چودھری،پرنس یادو،جتیندر یادو،وویک سنگھ،نونیت سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔